aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baune"
گرد جب صاف ہوئی سب نے یہ منظر دیکھاجو نظر آتے تھے اونچے وہی بونے نکلے
جو ہیں بونے رہیں گے بونے ہیان کو سر پر بٹھا کے کیا ہوگا
وہ جو علم و ادب میں بونے ہیںان کا سکہ سخن میں چلتا ہے
کتنے بونے ہوئے ہیں وہ ثابتخبط جن کا ہمارے سر رہا ہے
احباب کو ایسے گلشن میں فتنے بونے سے کیا حاصلجب دو دل محکم ہو جائیں جب وعدے پیہم ہو جائیں
لوگ بونے ہیں یہاں پہلے بھیاور قد اپنا بڑھاؤں بھی تو کیا
زیر کچھ بونے مجھے کیسے کریںان حقیروں کی مدد کر اے خدا
کرب اپنے بونے پن کا جھیلتا ہوں آج تکسوچ ابھری تھی بجھی میرے برابر تھا کوئی
دکھائی دینے لگے ہیں رشتے تمام بونےابھی تو صاحب کما کے دولت بڑے ہوئے ہیں
ایک کم ظرف سے کیا ظرف کی امید کریںہیں جو بونے کبھی شمشاد نہیں ہونے کے
بے شک یہ بونے غالبؔ دوراں کہیں تمہیںمیں جانتا ہوں خوب تمہارے مقام کو
اسے لگتے ہیں سارے لوگ بونےوہ اپنے قد سے سب کو ناپتا ہے
انجمن میں اس کی محسنؔ چند بونے جمع تھےتم وہاں کس زعم میں یہ قد و قامت لے گئے
جادو بھرے کھلونے لوگبڑے گھروں میں بونے لوگ
اس عہد ناروا کے اہل دانشکبھی ٹھگنے کبھی بونے لگے ہیں
اتنی اونچائی سے زمیں دیکھیآدمی کیا پہاڑ بونے لگے
قد بڑھائے ہوئے کچھ ذہن کے بونے نکلےاس نمائش سے تو قامت نہیں ملنے والی
یہ بونے ناپ رہے ہیں ہر ایک کے قد کودل و دماغ میں سودائے خود سری لے کر
بانس کے پاؤں لگا رکھے ہیںویسے قد اس کا ہے بونے جیسا
جتنے بونے تھے انہیں تمغہ و اعزاز ملااور چپ رہ گئے اونچے قد و قامت والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books