aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-amal"
بے عمل پھول پھل نہیں سکتےجیسے معذور چل نہیں سکتے
میں وہ نہیں کہ زمانے سے بے عمل جاؤںمزاج پوچھ کے دار و رسن کا ٹل جاؤں
کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا
بے عمل کو ہمیشہ دنیا نےخواب ہی دیکھتے سدا دیکھے
مسخ پہچان ہو نہ جائے کہیںبے عمل زندگی سے ڈرتا ہوں
بے عمل ہو گیا ہوں میں شایداب مسلسل عذاب لکھا ہے
با عمل دیکھے ہیں کتنے تنگ دستبے عمل ان واعظوں کے درمیاں
میرا دعویٰ نہیں بے عمل دوستودیکھنا یاد آؤں گا کل دوستو
کیوں مجھ سے ہوئے گناہ سرزدکہنے کو تو بے عمل رہا ہوں
وقت دریا کی طرح بہتا رہابے عمل بس ہاتھ ملتے ہی رہے
خرد بے عمل بے یقیں کم نظرجہاں میں جنوں کی حمایت کریں
ننگ ہے بے عمل قبول بہشتیہ تو صدقہ ہوا صلا نہ ہوا
آئنہ کہنے لگا کان میں چپکے چپکےبے عمل شخص کوئی اور نہ تجھ سا دیکھا
موتی سمیٹ لائے سمندر سے اہل دلوہ شخص بے عمل تھا دعاؤں میں کھو گیا
کوئی یہ پوچھے کہ واعظ کا کیا بگڑتا ہےجو بے عمل پہ بھی رحمت وہ بے نیاز کرے
بے عمل ہاتھ لگائے بھی تو خالی جائےہاں جفا کش کا خزانہ ہے اسی مٹی میں
کوئی تو خوف مقدر سے بے عمل ہو جائےکوئی عمل ہی سے قسمت کا فیصلہ بدلے
اس جہاں میں ہوگا بے عمل نہ ہم جیساہم نہ رکھ سکے قائم اعتبار اس گھر کا
بے عمل لوگ بھی بن جاتے ہیں واعظ اکثرقول اور فعل میں صدیوں کا خلا رہتا ہے
تھا پا شکستہ آنکھ مگر دیکھتی تو تھیمانا وہ بے عمل تھا مگر آگہی تو تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books