aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-sutuun"
بے ستوں اک آسماں کو دیکھتے رہتے ہیں ہماک خلائے بے کراں کو دیکھتے رہتے ہیں ہم
چہرہ سالم نہ نظر ہی قائمبے ستوں سب کی حویلی قائم
کبھی زمانے سے مانگا تھا پیکر شیریںتراشنے کو ہمیں کوہ بے ستون ملا
فلک نے سیکھا ہے حالات کو زبوں کرناہر ایک گھر کو کسی طرح بے ستوں کرنا
خیر ہو بے ستوں آشیانے تریلگ رہی ہے ہوا طاق چیں آج بھی
بے ستوں کاٹ کر کھڑا ہوں میںکوہ کن جیسے کام کرتا ہوں
بے ستوں تقدیر ہر فرہاد ہےاک مذاق خسرواں ہے اور ہم
گر جائے گی یہ چھت جو چلی جھوم کر ہواراہیؔ مری حیات ہے اک قصر بے ستوں
بے ستوں افلاک بے بنیاد رقصاں ہے زمیںتھام رکھا ہے کسی نے یہ جہاں کوئی تو ہے
جو دور سے نظر آتے ہیں بے ستوں کی طرحقریب جا کے جو دیکھو ذرا سے لگتے ہیں
موا کوہ کن بے ستوں کھود کریہ راحت ہوئی ایسی محنت کے بعد
بے ستوں کیا ہے کوہ کن کیساعشق کی زور آزمائی ہے
کوہ کن سے مفر نہیں کوئیبے ستوں ہو کہیں کہ بندھیاچل
اٹھاؤں تیشۂ فرہاد بے ستوں کاٹوںیہ آرزو تو جواں تھی مرے لڑکپن میں
مٹا دئے بے ستون چرخ کہن نے شیریں لقا ہزاروںمگر محبت کے لب پر اب بھی ترانۂ کوہکن ہے باقی
خون فرہاد سے بے چین ہے روح شیریںبے ستوں سے بھی گراں بار لیے پھرتی ہے
بے ستوں خیمۂ ثبات ترامحو صحرا نقوش پا میرے
بے ستوں چھت کے تلے اس دھوپ میںڈھونڈنے کس کو یہ میرے غم چلے
ہے شکست بے ستوں معیار استعداد عشقکوہ کن کا نام فرد جوہر قابل میں ہے
بے ستوں کھودے سے کیا آخر ہوئے سب کار عشقبعد ازاں اے کوہ کن سر ہے ترا اور سنگ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books