aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bik"
شیخ صاحب کا ایمان بک ہی گیا دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیاآج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لٹ گئی پارسائی مزا آ گیا
غم بک رہے تھے میلے میں خوشیوں کے نام پرمایوس ہو کے لوٹے ہیں ہر اک دکاں سے ہم
جان سی شے بک جاتی ہے ایک نظر کے بدلے میںآگے مرضی گاہک کی ان داموں تو سستی ہے
بک نہیں پا رہا تھا سو میں نےاپنی قیمت بہت بڑھائی ہے
بک جاتے ہیں ہم آپ متاع سخن کے ساتھلیکن عیار طبع خریدار دیکھ کر
تو جو چاہے تو ترا جھوٹ بھی بک سکتا ہےشرط اتنی ہے کہ سونے کی ترازو رکھ لے
بک گئے جب تیرے لب پھر تجھ کو کیا شکوہ اگرزندگانی بادہ و ساغر سے بہلائی گئی
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
دیکھ پھر دست ضرورت میں نہ بک جائے ضمیرزر کے بدلے میں اصولوں کی تجارت مت کر
چھاؤں مل جائے تو کم دام میں بک جاتی ہےاب تھکن تھوڑے سے آرام میں بک جاتی ہے
لوگ اشیا کی طرح بک گئے اشیا کے لیےسر بازار تماشے نظر آئے کیا کیا
کیسے کیسے لوگ دستاروں کے مالک ہو گئےبک رہی تھی شہر میں تھوڑی سی سستی ایک دن
تعجب کچھ نہیں داناؔ جو بازار سیاست میںقلم بک جائیں تو سچ بات لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
جس کو بچائے رکھنے میں اجداد بک گئےہم نے اسی حویلی کو نیلام کر دیا
یوسف مصر محبت کیسا ارزاں بک گیانقد دل قیمت ہوئی اک بوسہ بیعانہ ہوا
دل سا انمول رتن کون خریدے گا شکیبؔجب بکے گا تو یہ بے دام ہی بک جائے گا
خریدتے تو خریدار خود بھی بک جاتےتپے ہوئے کھرے سونے کا بھاؤ ایسا تھا
لٹ گئی اس دور میں اہل قلم کی آبروبک رہے ہیں اب صحافی بیسواؤں کی جگہ
میں بک گیا تھا بعد میں بے صرفہ جان کردنیا مری دکان پہ لوٹا گئی مجھے
دل ہاتھوں ہاتھ بک گیا بازار عشق میںکرنی پڑی نہ مجھ کو خریدار کی تلاش
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books