aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bin"
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
کس کو ہے ذوق تلخ کامی لیکجنگ بن کچھ مزا نہیں ہوتا
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبۂ دلاس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
کسی کے بن کسی کی یاد کے بنجیئے جانے کی ہمت ہے نہیں تو
جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہمسو اس عہد کو اب وفا کر چلے
تیرے بن رات کے ہاتھوں پہ یہ تاروں کے ایاغخوبصورت ہیں مگر زہر کے پیالوں کی طرح
کس کو خبر تھی سانولے بادل بن برسے اڑ جاتے ہیںساون آیا لیکن اپنی قسمت میں برسات نہیں
دور بیٹھا غبار میرؔ اس سےعشق بن یہ ادب نہیں آتا
نے جائے واں بنے ہے نہ بن جائے چین ہےکیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
اس نے کہا میں جی نہیں پاؤں گی تیرے بناس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے
کون مقصد کو عشق بن پہنچاآرزو عشق مدعا ہے عشق
بن دیکھے اس کی تصویر بنا لوں گاآج تو میں نے اس کو اتنا دیکھا ہے
وہ صبا اس کے بن جو آئی تھیوہ اسے پوچھتی رہی کب تک
بن چاہے بن بولے پل میں ٹوٹ پھوٹ کر پھر بن جائےبالک سوچ رہا ہے اب بھی ایسا کوئی کھلونا ہوگا
جونؔ مجھ کو جلا وطن کر کےوہ مرے بن بھلا رہا مجھ میں
تجھ بن ساری عمر گزاریلوگ کہیں گے تو میرا تھا
بن کر ہر ایک بزم کا موضوع گفتگوشعروں میں تیرے غم کو سمویا کریں گے ہم
سنبھالے تو ہوں خود کو تجھ بن مگرجو چھو لے کوئی تو بکھر جاؤں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books