aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bisaat-e-dahr"
بساط دہر پہ اک سخت امتحان میں ہوںشکستہ پر ہوں مگر پھر بھی میں اڑان میں ہوں
اس طرح چالیں بدلتا ہوں بساط دہر پرجیت لوں گا جس طرح یہ زندگی ہاری ہوئی
بساط دہر پہ کیا چال کامیاب چلےتری نظر میں اگر عظمت پیادہ نہیں
الجھ الجھ کے لپٹتا گیا یہاں انساںبساط دہر نہیں دام زلف پر خم ہے
مقابل اپنے کوئی ہے ضرور کون ہے وہبساط دہر ہے بازی بچھی ہے اور میں ہوں
تم ہی بتاؤ کیا ہے مرے اختیار میںمیں اس بساط دہر پہ ہوں کسی شمار میں
فنا کی چال کے آگے کسی کی کچھ نہ چلیبساط دہر سے اٹھے حساب داں کیا کیا
کچھ یہ نہ تھا کہ میں نے نہ سمجھی بساط دہرمیں خود ہی کھیل ہار گیا دیکھ بھال کے
بساط دہر الٹ دی نگاہ الفت نےکوئی اشارہ جہاں چشم معتبر سے ملا
جو الٹ چکے ہیں بساط دہر کو اگلے وقتوں میں بارہاوہی آج گردش بخت ہے وہی رنگ دور قمر بھی ہے
بساط دہر پہ شہ مات ہو گئی ہم کوریاضؔ وہ بھی نہ ہاتھ آیا نقد جاں بھی گیا
بساط دہر سہی جلوہ گاہ حسن ازلنگاہ شوق فغاں سنج تشنگی کیوں ہے
اتر کے کار گہہ فن میں فتح یاب ہوابساط دہر پہ ہر روز ہارنے والا
بساط دہر پہ آساں نہیں ہے کچھ حرماںؔتری نگاہ کے عالم سے آشنا ہونا
بساط دہر میں غافل بھلا جینے کا حاصل کیاکہ مرنا بھی جہاں پر ہو وبال دوش ہو جانا
بساط دانش و حرف و ہنر کہاں کھولیںیہ سوچتے ہیں لب معتبر کہاں کھولیں
چراغ زندگی ہے یا بساط آتش رفتہجلا کر روشنی دہلیز جاں پر سوچتے رہنا
رنگیں ادائے دہر کی گردن مروڑ دوناسور زندگی ہے تو زخموں کو پھوڑ دو
کس نے بساط بحث کے مہرے بدل دیئےتنہا تو تھا وہ پہلے بھی گونگا کبھی نہ تھا
بساط دہر پہ کچھ اپنا اختیار نہیںخدا گواہ کہ بے اختیار ہیں ہم لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books