aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bond"
شام ہی سے دکان دید ہے بندنہیں نقصان تک دکان میں کیا
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کیتم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے
بند ہے مے کدوں کے دروازےہم تو بس یوں ہی چل نکلتے ہیں
گئی عمر در بند فکر غزلسو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے
میں جبر ہوں تو جبر کی تائید بند ہومیں صبر ہوں تو مجھ کو دعا دینی چاہیے
کوئی آنسو تیرے دامن پر گرا کربوند کو موتی بنانا چاہتا ہوں
بند کر کے مری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسےبوجھے جانے کا میں ہر روز تماشا دیکھوں
کس طرح تڑپتے جی بھر کر یاں ضعف نے مشکیں کس دیں ہیںہو بند اور آتش پر ہو چڑھا سیماب بھی وہ سیماب ہیں ہم
کھول کر بند قبا گل کے ہواآج خوشبو کو رہا کرتی ہے
اب تو مدت سے رہ و رسم نظارہ بند ہےاب تو ان کا طور پر بھی سامنا ہوتا نہیں
وا کر دیے ہیں شوق نے بند نقاب حسنغیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا
یاد تو ہوں گی وہ باتیں تجھے اب بھی لیکنشیلف میں رکھی ہوئی بند کتابوں کی طرح
ایک ایسا شخص بنتا جا رہا ہوں میں منیرؔجس نے خود پر بند حسن و جام و بادہ کر لیا
جو فصل خواب کی تیار ہے تو یہ جانوکہ وقت آ گیا پھر درد کوئی بونے کا
انا پرست ہے اتنا کہ بات سے پہلےوہ اٹھ کے بند مری ہر کتاب کر دے گا
ہم کہ جنہیں تارے بونے تھے ہم کہ جنہیں سورج تھے اگانےآس لیے بیٹھے ہیں سحر کی جلتے دیئے بجھا دینے سے
تم کو دل کی بات بتانی ہے لیکنآنکھیں بند کرو تو مٹھی کھولوں گا
تین سو سال سے ہیں ہند کے مے خانے بنداب مناسب ہے ترا فیض ہو عام اے ساقی
نیندوں سے جنگ ہوتی رہے گی تمام عمرآنکھوں میں بند خواب اگر کھل کے آ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books