aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bulaayaa"
مری غیرت بھی کوئی شے ہے کہ محفل میں مجھےاس نے اس طرح بلایا ہے کہ جا بھی نہ سکوں
ہنس کے بولا کرو بلایا کروآپ کا گھر ہے آیا جایا کرو
میں جوتیوں میں بھی بیٹھا ہوں پورے مان کے ساتھکسی نے مجھ کو بلایا ہے التجا کر کے
اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائےجس میں انسان کو انسان بنایا جائے
بلایا جو غیروں کو دعوت میں تم نےمجھے پیشتر اپنے گھر دیکھ لینا
تمہیں کس نے بلایا میکشوں سے یہ نہ کہہ ساقیطبیعت مل گئی ہے ورنہ میخانے بہت سے ہیں
بے سمت منزلوں نے بلایا ہے پھر ہمیںسناٹے پھر بچھانے لگی راستوں میں رات
دعویٰ تھا جنہیں ہمدردی کا خود آ کے نہ پوچھا حال کبھیمحفل میں بلایا ہے ہم پہ ہنسنے کو ستم گاروں کی طرح
خود اپنے خون میں پہلے نہایا جاتا ہےوقار خود نہیں بنتا بنایا جاتا ہے
تو مرا کفر بھی ہے تو مرا ایمان بھی ہےتو نے لوٹا ہے مجھے تو نے بسایا ہے مجھے
وہ پرندے بھی ساتھ لایا تھامیں نے جس پیڑ کو بلایا تھا
آواز دے رہا تھا کوئی مجھ کو خواب میںلیکن خبر نہیں کہ بلایا کہاں گیا
ایک مدت اسے دیکھا اسے چاہا لیکنوہ کبھی پاس سے گزرا تو بلایا نہ گیا
یوں روز ہوا کرتے تھے بے ساختہ چکراب آج بلایا ہے تو جانا نہیں آتا
ہم نہیں آئے تو گلا کیساآپ نے کب ہمیں بلایا ہے
وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والاکہ اکثر بلایا بلا کر بٹھایا بٹھا کر اٹھایا اٹھا کر نکالا
کس کے آنگن میں نہیں دیواریںکس کو جنگل میں بلایا جائے
یہ تم بے وقت کیسے آج آ نکلے سبب کیا ہےبلایا جب نہ آئے اب یہ آنا بے طلب کیا ہے
اک سر راہ ملاقات تو تسلیم مگرخلوتوں میں بھی بلایا ہو کبھی یاد نہیں
دیکھنا یہ ہے کہ کون آتا ہے سایہ بن کردھوپ میں بیٹھ کے لوگوں کو بلایا جائے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books