aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buluug"
شکوک کیا ہیں مرے دوست آگہی کا بلوغیقین کیا ہے گھروندے کچھ آگہی کے ہیں
نمود ذوق و بلوغ ہنر کا ذکر ہی کیایہاں یہ لوگ تو آہ و بکا میں رہتے ہیں
سن بلوغ کو پہنچا نہیں جنوں شایدکہ قید طوق و سلاسل ابھی نہیں آئی
سوجھ بوجھ کی بات نہیں ہے من موجی ہے مستانہلہر لہر سے جا سر پٹکا ساگر گہرا بھول گیا
بزرگ کہتے تھے اک وقت آئے گا جس دنجہاں پہ ڈوبے گا سورج وہیں سے نکلے گا
لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریںجانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے
تلاش جن کو ہمیشہ بزرگ کرتے رہےنہ جانے کون سی دنیا میں وہ خزانے تھے
خوشبو کو ترک کر کے نہ لائے چمن میں رنگاتنی تو سوجھ بوجھ مرے باغباں میں ہے
بیان علم معانی فصاحت علم بلاغبیان کر نہیں سکتے کسی کی ایک ہنسی
اک مہرباں بزرگ نے یہ مشورہ دیادکھ کا کوئی علاج نہیں جا شراب پی
ہم تو گئے تھے شیخ کو انسان بوجھ کرپر اب سے خانقاہ میں جایا نہ جائے گا
خوشی سی ملتی ہے خود کو اذیتیں دے کرسو جان بوجھ کے دل کو نڈھال رکھتے ہیں
سب کچھ جھوٹ ہے لیکن پھر بھی بالکل سچا لگتا ہےجان بوجھ کر دھوکہ کھانا کتنا اچھا لگتا ہے
میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھامرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
برگزیدہ بزرگ نیم کے پیڑتھک گئے ہیں مگر کھڑے ہوئے ہیں
ہمیں تو چاند ستاروں کو رسوا کرنا تھاسو جان بوجھ کے اک روز ڈھلنا بھول گئے
کوئی ہواؤں سے کہہ دو ادھر کا رخ نہ کرےچراغ ہم نے سمجھ بوجھ کر جلائے ہیں
میں جان بوجھ کے آیا تھا تیغ اور ترے بیچمیاں نبھانی تو پڑتی ہے دوستی ہے نا
ہم کو مجنوں کو عشق میں مت بوجھننگ اس خانداں کے ہم بھی ہیں
جان بوجھ کر سمجھ کر میں نے بھلا دیاہر وہ قصہ جو دل کو بہلانے والا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books