aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaa.e"
رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئےرک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں
تجھ میں کس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جاچائے کی پیالی میں طوفان اٹھاتا کیا ہے
دھواں جو کچھ گھروں سے اٹھ رہا ہےنہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا
چائے میں چینی ملانا اس گھڑی بھایا بہتزیر لب وہ مسکراتا شکریہ اچھا لگا
دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھااس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیںاور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
شعر جیسا بھی ہو اس شہر میں پڑھ سکتے ہوچائے جیسی بھی ہو آسام میں بک جاتی ہے
چائے کی پیالی میں نیلی ٹیبلٹ گھولیسہمے سہمے ہاتھوں نے اک کتاب پھر کھولی
کوچۂ جاں پر گہرے بادل چھائے رہیں گے زیبؔاس کی کھڑکی کے پردے بھاری ہو جائیں گے
ہنس پڑی شام کی اداس فضااس طرح چائے کی پیالی ہنسی
چھپر کے چائے خانے بھی اب اونگھنے لگےپیدل چلو کہ کوئی سواری نہ آئے گی
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھمیرے لیے وہ چائے بنا کے لائی ہے
چائے کی پیالی میں تصویر وہی ہے کہ جو تھییوں چلے جانے سے مہمان کہاں جاتا ہے
کوئی امید بر نہیں آتیکوئی چھٹی نظر نہیں آتیحلوہ ملنا ہے پر نہیں ملتاچائے آنی ہے پر نہیں آتیجو پڑوسی کے گھر میں آئی ہےوہ مٹھائی ادھر نہیں آتیدودھ گھی گر نظر نہیں آتابو بھی اس کی مگر نہیں آتیامتحاں کیا قریب ہے یارونیند کیوں رات بھر نہیں آتیٹیچروں سے نجات پانے کیکوئی صورت نظر نہیں آتیہم کو مرغا بنا کے کرسی پرشرم اے ماسٹر نہیں آتیروز پڑھنا بھی اک مصیبت ہےچھٹیوں کی خبر نہیں آتیسارے ٹیچر ہوں خوش سدا ہم سےاس کی صورت نظر نہیں آتیبس ریاضی کو دیکھ کر چپ ہوںورنہ کیا بات کر نہیں آتیخوب سوتے مزے سے ہم لیکنکوئی شب بے سحر نہیں آتی
وہ محبت اگر نہیں تھی حسنؔاس نے چائے میں کیا ملایا تھا
تیرے ہاتھ کی چائے تو پی تھیدل کا رنج تو دل میں رہا تھا
چیخیں گے خوب ہم یہاں چاہے خفا ہوں میہماںنفرت ہو جس کو شور سے گھر میں ہمارے آئے کیوں
ریت جلے گی دھوپ میں انورؔبرف پہ بادل چھائے ہوں گے
انہی دنوں وہ مرے ساتھ چائے پیتا تھاکہیں سے کاش مرا پچھلا سال آ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books