aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaabii"
دریا بند کیا ہے کوزے میں تہذیبؔاک چابی سے سارے تالے کھولے ہیں
چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہتمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم
اس کی خاطر گھر سے باہر ٹھہرا ہوںورنہ علم ہے چابی گیٹ پہ رکھی ہے
جہاں خود کو مقفل کر رکھا تھامیں اس کمرے کی چابی کھو چکا ہوں
شیخ جی ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرےآپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی
اپنے آپ کو گالی دے کر گھور رہا ہوں تالے کوالماری میں بھول گیا ہوں پھر چابی الماری کی
اگلتا بلبلے پھول اور شعلےوہ چابی کے کھلونے کی طرح تھا
جواں دلوں پر غموں کے تالے لگے ہوئے ہیںاور اک وہ بوڑھا خوشی کی چابی بنا رہا ہے
سانس پھونکی گئی بڑا احسانچابی بھر دی گئی کھلونے کی
ایک کھلونا چابی والالے تو لوں پر دام بہت ہیں
وہ مجھ کو چاہتا ہے مجھے تب پتہ چلاچابی جب اختیار کی اس تک پہنچ گئی
الماری کے اک خانے میں یاد کسی کی رکھی اوراس کی چابی لٹکا دی ہے آتی جاتی سانسوں سے
میں انگوٹھی لیے اس کو تکتا رہااور وہ انگلی سے چابی گھماتی رہی
وو چابی لے گیا ہے ساتھ جس کیہمارے دل پہ وہ تالا پڑا ہے
اپنی چابی پھینک دی ہم نےجب سے تالا ٹوٹ گیا ہے
دریچے بند ذہنوں کے نہیں کھلتے ہیں طاقت سےلگا ہو زنگ تالے میں تو چابی ٹوٹ جاتی ہے
کسی نے سچ کہا ہے اک تماشا گاہ ہے دنیاکھلونوں کی مگر چابی خدا کے ہات ہوتی ہے
جو دکھ رہے ہیں وہ چابی کے سب کھلونے ہیںیہاں تو کوئی بھی زندہ نظر نہیں آتا
اب تو مجھ پر بھی نہیں کھلتا ہے دروازہ مراتم تو آتے ہی مرے کمرے کی چابی ہو گئے
مرے اثبات کی چابی کو اپنے پاس رکھ کرمرے انکار کو احساس سے باندھا ہوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books