aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chhupaane"
پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سوتے میں ہماریآنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے
ایک ملال کی گرد سمیٹے میں نے خود کو پار کیاکیسے کیسے وصل گزارے ہجر کا زخم چھپانے میں
چاندنی دیکھ کے چہرے کو چھپانے والےدھوپ میں بیٹھ کے اب بال سکھاتا کیا ہے
حسرتوں کی پناہ گاہوں میںکیا ٹھکانے ہیں سر چھپانے کو
ہم کہ ہیں لذت آزار کے مارے ہوئے لوگچارہ گر آئیں تو زخموں کو چھپانے لگ جائیں
نگاہیں تاڑ لیتی ہیں محبت کی اداؤں کوچھپانے سے زمانے بھر کی شہرت اور ہوتی ہے
دل سے اٹھتے ہوئے شعلوں کو کہاں لے جائیںاپنے ہر زخم کو پہلو میں چھپانے والے
اے ہوا اس سے یہ کہنا کہ سلامت ہے ابھیتیرے پھولوں کو کتابوں میں چھپانے والا
اپنی بے چہرگی چھپانے کوآئنے کو ادھر ادھر رکھا
درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لیےسب کے سب آنسو نہیں ہوتے بہانے کے لیے
احتیاط رکھنے کی کوئی حد بھی ہوتی ہےبھید ہم نے کھولے ہیں بھید کو چھپانے میں
اے دوست مجھے گردش حالات نے گھیراتو زلف کی کملی میں چھپانے کے لیے آ
لپٹنا پرنیاں میں شعلۂ آتش کا پنہاں ہےولے مشکل ہے حکمت دل میں سوز غم چھپانے کی
لگ چکی آگ تو لازم ہے دھواں اٹھے گادرد کو دل میں چھپانے کی ضرورت کیا ہے
جمع کرتا جو میں آئے ہوئے سنگسر چھپانے کے لئے گھر ہوتا
کتنے بھولے ہوئے نغمات سنانے آئےپھر ترے خواب مجھے مجھ سے چرانے آئے
جو اصل بات ہے اس کو چھپانے کی خاطرکبھی کبھی غلطی مان جایا کرتے ہیں
ذرا دیکھو ادھر میں جل رہا ہوںتمہیں آنسو چھپانے کی پڑی ہے
حال دل سب سے چھپانے میں مزہ آتا ہےآپ پوچھیں تو بتانے میں مزہ آتا ہے
ز کے ریشمی رومالوں کو کس کس کی نظروں سے چھپائیںکیسے ہیں وہ لوگ جنہیں یہ راز چھپانے آ جاتے ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books