aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chimaT"
کتنا ہی اس نے تن کو چھڑایا جھڑک جھڑکپر میں بھی قینچی باندھ کے ایسا چمٹ گیا
جو بھی ملا سفر میں کسی پیڑ کے تلےآسیب بن کے مجھ سے وہ سایا چمٹ گیا
منہ گال پے رکھ دیتے ہیں سوتے میں چمٹ کرکچھ کچھ تو حیا کم ہوئی بارے کئی دن سے
رستے رہیں گے دیدۂ حسرت سے عمر بھرزلفیؔ جو زخم پائے طلب سے چمٹ گئے
پہلے تو خود کو دیکھ کے حیرت زدہ ہوئیچڑیا پھر آئنے سے لپک کر چمٹ گئی
یا تو تاریخ کی عظمت سے لپٹ کر سو جایا کسی ٹوٹے ہوئے بت سے چمٹ کر سو جا
بے دلی خلعت ندامت ہےاک بلا ہے اگر چمٹ جائے
چمٹ جائے جو جسم سے موت سے لمحہ پہلےجسے روکنا غیر ممکن ہو وہ زندگی ہے
کس کس سے نہ وہ لپٹ رہا تھاپاگل تھا یوں ہی چمٹ رہا تھا
روح اپنے سفر پہ نکلی جبتن سے مٹی چمٹ گئی ہوگی
سایہ تھا بھاگتا تھا بہت میری دھوپ سےوہ شخص کہ جو میرے گلے سے چمٹ گیا
بلا کی طرح نہ عشاق سب چمٹ جائیںزبان شوخ پہ ہاں ایک بار آئے تو
خالی نہیں خلل سے ؔجوشش یہ خیبر دلدن رات موج غم کی اس سے چمٹ رہی ہے
سبھی چمٹ گئے تختوں سے جب اٹھا طوفاںہوا تھمی تو سمندر کے گیت گانے لگے
چمٹ گئی ہیں بری طرح سے ہمارے ابدان ان کی زد میںلہو ہمارے پہ پل رہی ہیں یہ کن بلاؤں کا سلسلہ ہے
پھر کہہ تو چمٹ کر نہ لیں ہم بوسہ سو کیوں کرجب آپ سے گالی بھی عنایت نہ کرے تو
دور بیکار سا مبہم سا نظر آتا ہوںآئنے سے بھی بہر طور چمٹ کر دیکھا
پھیلی ہوئی ہے رات چمٹ جانا چاہیےاب اپنے اندروں میں سمٹ جانا چاہیے
کئی ایٹموں کی انا لڑی تو مدار خود سے الجھ پڑاوہی ایک ذرۂ بندگی رخ آسماں سے چمٹ گیا
اگر اے افقؔ وہ مہوش نہیں جاگتا جگائےتو چمٹ کے اس سے تو بھی اسے کر کے پیار سو جا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books