aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chulluu"
رند پھیلائے ہیں چلو کو تکلف کیساساقیا ڈھال بھی دے جام خدا ساز آیا
کر چکے رندی بس اب مجذوبؔ تمایک چلو میں یہ حالت ہو گئی
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوںکیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
ہمیں تو ڈوب مرنے کے لیے ہے چلو بھر پانیکسی کے واسطے موج بلا ساحل ہوئی ہوگی
ایک چلو سے بھرے گھر کا بھلا کیا ہوگاہم کو بھی نہر سے پیاسا پلٹ آنا اچھا
بھلا ہو پیر مغاں کا ادھر نگاہ ملےفقیر ہیں کوئی چلو خدا کی راہ ملے
بہتی ندی کو باندھے باندھچلو میں ہلچل کیا ہو
اپنی ہتھیلیوں میں یہ آنکھیں نچوڑ لوںممکن ہے تیرے ہجر سے چلو نکل سکے
چلو میں ہو درد کا دریا دھیان میں اس کے ہونٹیوں بھی خود کو پیاسا رکھنا کتنا مشکل ہے
چلو بھر میں متوالی دو ہی گھونٹ میں خالییہ بھری جوانی کیا جذبۂ لبالب کیا
جناب شیخ ہم تو رند ہیں چلو سلامت ہےجو تم نے توڑ بھی ڈالا یہ پیمانہ تو کیا ہوگا
جب سے اس پر ایک چلو پیاس کے شعلے گرےتب سے سارے جسم میں دریا کے چھالے پڑ گئے
دل کی کشتی ایک طرف ہے لاکھوں دعائیں ایک طرفسوکھا تو کیا غم کا دریا چلو بھر ہو جائے گا
ہر بار چھوڑ آتی ہوں دریا میں لہر کوچلو میں بھر کے مجھ سے اٹھایا نہیں گیا
خون کر کے دل ہمارا پھر گئی وہ مست آنکھایک ہی چلو میں نیت بھر گئی مے خوار کی
مجھ بلانوش کو تلچھٹ بھی ہے کافی ساقیبھر دے چلو میں جو ہو شیشے میں باقی ساقی
غم نہیں جام طلاکار اٹھا رکھ ساقیکیا غرض ہم کو سلامت رہے چلو اپنا
میکدے میں بیٹھ کر ایمان کی پروا نہ کریا اسے بھی ایک دو چلو پلا دیوانہ کر
مے کشی میں بھی کئی دور گزارے عادلؔکبھی چلو کبھی ساغر سے پیا ہے میں نے
آنکھ ہم بادہ کشوں سے نہ ملا اے جمشیداپنے چلو کو ترے جام سے بڑھ کر جانا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books