aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaman-e-islaam"
بساط عشق میں اسلمؔ یہ کیسے مات ہوئیکہاں کہاں سے وہ مہرے نکال لایا ہے
اسلمؔ جو درد جاں تھا وہ جان حیات ہےنازک یہ کام رشتے کو اک ڈور کر گئی
سنائیں کس کو یہاں آپ بیتی اے اسلمؔہمیں تو اپنی ہی ہر بات خود فسانہ لگے
اب کہاں وہ صحرا زاد و پاسداران جنوںصحرا صحرا وحشتوں کا ہر نشاں مدھم ہوا
آ گیا کون یہ آج اس کے مقابل اسلمؔآئینہ ٹوٹ گیا عکس کی تابانی سے
ادھر سے بھی کوئی گزرے کہ میں جس سے کہوں اسلمؔچراغ رہ گزر ہوں اور جلنا چاہتا ہوں میں
امتحاں یہ سختیاں یہ گردشیں اسلمؔسب اشارے ایک چشم مہرباں کے ہیں
کوئی کام اسلمؔ بنا ہی نہیں وحشتوں کے بغیرجلا کر چراغ جنوں طاق ادراک پر رکھ دیا
آندھیوں سے کیسے کھیلے گا تہہ دامن چراغچل کے آغوش ہوا میں کیجئے روشن چراغ
لو تم بھی شوق سے اسلمؔ سے احتیاط رکھوہمیں بھی آ گیا اپنوں سے فاصلہ رکھنا
تیری ٹوٹی ہوئی پازیب کے گھنگھرو تارےدامن شب سے ترے کان کی بالی نکلی
مقطع بے رنگ کہہ کر آج اسلمؔحجت اتمام کرنا چاہتا ہے
سامنے شاہ وقت کے اسلمؔ کون کہے یہ باتچور نہ تھے فن کار تھے ہم پھر کاٹ لیے کیوں ہات
اسلمؔ کرامتوں میں کروں گا شمار اگرمیرا خلوص تہمت یاراں سے بچ گیا
اب کے اس طور سے آئی تھی گلستاں میں بہاردامن شاخ میں سوکھا ہوا پتا بھی نہ تھا
منزلوں اس کو آواز دیتے رہے منزلوں جس کی کوئی خبر بھی نہ تھیدامن شب میں کوئی ستارہ نہ تھا شمع کوئی سر رہ گزر بھی نہ تھی
اس کو تنہا پا کے اسلمؔ رات اپنے روم میںقطرۂ خون ہوس آنکھوں میں آیا کیوں نہیں
کیوں گوشۂ خلوت سے نکلتے نہیں اسلمؔبیٹھے ہیں جدھر لوگ ادھر کیوں نہیں جاتے
غم فراق میں لذت سہی مگر اسلمؔمری حیات مرا خوں بہا نہ ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books