aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaman-e-tar"
چمن میں پھولوں کا دامان تار تار بھی دیکھبہار دیکھ چکا حاصل بہار بھی دیکھ
دامن تار تار کے قصےچھڑ گئے ہیں بہار کے قصے
دامن تار تار کے دن ہیںپھر چمن میں بہار کے دن ہیں
رفوئے دامن صد تار تار رہنے دےجو رہ گئی ہے وہی یادگار رہنے دے
جب سے جوڑا ہے آپ سے رشتہدامن تار، تار رہتا ہے
میری دیوانگی بھی دیکھ چکیدامن تار تار کانٹوں پر
قبائے زہد کی پاکیزگی تو دیکھ چکےشراب خانے میں دامان تر کی بات کرو
زندگی کی بہار لے کے چلےدامن تار تار لے کے چلے
شمع کے مانند ہم اس بزم میںچشم تر آئے تھے دامن تر چلے
موسم گل میں کم نظر چنتے رہے ہیں خار کیاہاتھ ہے کیا لہو لہو دامن تار تار کیا
چلیں گے کعبہ کو زمزم پہ دھو تو لیں زاہدبہت شراب کے دھبے ہیں دامن تر پر
پڑھیں گے لوگ انہیں میں کہانیاں تیریکچھ اور روز یہ دامان تر سنبھال کے رکھ
اس قلزم گناہ میں ڈوبا ہوا ہوں میںجس میں ہے ایک موجۂ دامان تر شراب
ابر نے جب بھی اڑایا آنچلاپنا ہی دامن تر یاد آیا
راز دل میں چھپا رہا تھا مگردامن تار تار یاد آیا
یہ مرا دامن تر دامن گلچیں ہوگارنگ لائیں گی ابھی تو مری خوں بار آنکھیں
دیتے رہے حساب کھڑے زاہدان خشکبخشش ہوئی ہے رند کی دامان تر کے ساتھ
فکر دوزخ میں ہمیں رفع معاصی کی پڑیآگ پر دامن تر کو ہیں سکھاتے جاتے
اپنا سرمایۂ حیات عزیزؔدامن تر ہے چشم پر نم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books