aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dafn"
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
دفن کر دو ہمیں کہ سانس آئےنبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
انسان یہ سمجھیں کہ یہاں دفن خدا ہےمیں ایسے مزاروں کی زیارت نہیں کرتا
دفن محبوب جہاں ہیں ناسخؔقبریں ہم چوم لیا کرتے ہیں
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
نہ سوچنے پر بھی سوچتی ہوں کہ زندگانی میں کیا رہے گاتری تمنا کو دفن کر کے ترے خیالوں سے دور جا کے
دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گےفلس ماہی کے گل شمع شبستاں ہوں گے
اپنی آنکھیں دفن کرنا تھیں غبار خاک میںیہ ستم بھی ہم پہ زیر آسماں ہونا ہی تھا
بیلچے لاؤ کھولو زمیں کی تہیںمیں کہاں دفن ہوں کچھ پتا تو چلے
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
دفن ہو جائیں کہ زرخیز زمیں لگتی ہےکل اسی مٹی سے شاید مری شاخیں نکلیں
دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گیدل میں دیوار کیوں کھڑی کر لی
چپے چپے پہ ہیں یاں گوہر یکتا تہ خاکدفن ہوگا کہیں اتنا نہ خزانہ ہرگز
شاہ نامے لکھے ہیں کھنڈرات کی ہر اینٹ پرہر جگہ ہے دفن اک افسانہ تیرے شہر میں
دفن ہوتی ہوئی جھیلوں میں ٹھکانے ہیں مرےخشک ہوتے ہوئے دریاؤں میں دیکھا گیا ہوں
یہ کیسے کوہ کے اندر میں دفن تھا بانیؔوہ ابر بن کے برستا رہا ہے میرے لیے
میں وہ بوسیدہ قبر ہوں بیدلؔدفن جس میں مرا زمانہ ہے
تمام حسرتیں ہر اک سوال دفن کر چکےہمارے پاس اب کوئی سوال ہی نہیں رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books