aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dair-o-haram"
تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیںتجھے ہر بہانے سے ہم دیکھتے ہیں
اہل دیر و حرم رہ گئےتیرے دیوانے کم رہ گئے
ہوائے دیر و حرم سے بچانا پڑتا ہےخدا کو سینے کے اندر چھپانا پڑتا ہے
جب ہم حدود دیر و حرم سے گزر گئےہر سمت ان کا جلوہ عیاں تھا جدھر گئے
مرید دیر و حرم کم سے کم یہ کام کریںحدیث درد محبت کا ذوق عام کریں
دیر و حرم میں دیکھو لڑایا گیا ہمیںکچھ اس طرح جمورا بنایا گیا ہمیں
دیر و حرم بھی آئے کئی اس سفر کے بیچمیری جبین شوق ترے سنگ در کے بیچ
جو دیر و حرم کو بہم دیکھتے ہیںوہی آدمیت کے غم دیکھتے ہیں
جب کبھی دیر و حرم ٹکرائے مے خانوں کے ساتھصرف گردش کر دیا ساقی نے پیمانوں کے ساتھ
دیر و حرم کے بیچ اگر میکدہ نہ ہوانسانیت کے نام کا روشن دیا نہ ہو
کہو دیر و حرم یا نام اپنا آستاں رکھ دوسر تسلیم خم ہے تم جہاں چاہو وہاں رکھ دو
فاصلہ دیر و حرم کے درمیاں رہ جائے گاچاک سل جائیں گے یہ زخم نہاں رہ جائے گا
ملا نہ دیر و حرم میں کہیں نشاں ان کاحد نگاہ سے باہر ہے آستاں ان کا
آزمائش پر اتر آیا ہے دور انقلابدھوپ بن کر رہ گیا ہے سایۂ دیر و حرم
حائل ہیں مری راہ میں یہ دیر و حرم کیوںبڑھتا ہوں تو ہر گام پہ رکتے ہیں قدم کیوں
فریب دیر و حرم میں آ کر طواف جام و سبو نہ کرناگناہ ہے رند مشربی میں گناہ کی آرزو نہ کرنا
دیر و حرم سے گزرے اب دل ہے گھر ہماراہے ختم اس آبلے پر سیر و سفر ہمارا
دل بہ دل آئینہ ہے دیر و حرمحق جو پوچھو ایک در ہے دو طرف
بات ہو دیر و حرم کی یا وطن کی بات ہوبات جب ہو دوستوں حسن چمن کی بات ہو
زنجیر میں ہیں دیر و حرم کون و مکاں بھیہے عشق ہمیں ان سے نہیں جن کا گماں بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books