aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dastaKHat"
آج ہم کر چکے عہد ترک سخن پر رقم دستخطآج ہم نے نئے شاعروں کے لیے بھرتیاں کھول دیں
کیسے مٹا سکے گا ہم کو کنورؔ زمانہہم دستخط سمے کے دل کی کتاب پر ہیں
ربر کے دستخط پتھر کے افسر موم کے کاغذجب اندر سے ٹٹولا نادرا میں کچھ نہیں رکھا
تھی خبر اب اپنے حق میں کچھ نہیں باقی رہاجان کر میں کاغذوں پر دستخط کرتا رہا
پس وفات یہ بے دستخط مری تحریرنہیں ہے اور کوئی بھی نشاں مرے پیچھے
کرنے ہیں تیرے جسم پہ اک بار دستخطتاکہ خدا سے کہہ سکوں تو میرے نام ہے
اک دستخط سے ہو گئیں تقسیم سرحدیںاک دستخط سے عضو وطن لے لیا گیا
بجا ہے کرتے ہیں پانی پہ دستخط سب لوگجو حوصلہ ہے تو نام اپنا آسمان پہ لکھ
اختیارات سے حق تک ہیں زبانی باتیںدستخط کیا کسی کاغذ پہ انگوٹھا بھی نہیں
یہ کس کا دستخط ہے بتائے کوئی مجھےمیں اپنا نام لکھ کے انگوٹھے سا دنگ ہوں
کونینؔ اس زمیں کی کوئی ملکیت نہ تھیآدم نے دستخط کئے اس جائیداد پر
کئے ہیں خون سے جنگل نے دستخط جس پرلگا حساب کہ ہوگی وہ شہریت کیسی
دستخط پھر کہاں ملیں گے مرےجو بھی چاہو لیکھا پڑھی کر لو
مجھ کو سمجھو نہ حرف غلط کی طرحثبت ہو جاؤں گا دستخط کی طرح
ہم نے جس نام کو لغت سمجھاآپ نے لفظ دستخط سمجھا
اپنی بربادی کے کاغذ پر کئے ہیں دستخطسب قبیلے میں زیاں کاری مثالی ہے مری
بیاض دل پہ کبھی دستخط نہیں کرناکہ خاکساری میں رسوائیاں بھی ہوتی ہیں
یقین کیسے کروں خط یہ تو نے بھیجا ہےکہ اس پہ مہر بھی اور تیرا دستخط بھی نہیں
وصل ہو تو ہمارا ایسا ہودستخط دستخط سے مل جائے
عدو کے دستخط سے خط مجھے بھیجا ہے کافر نےمقدر کا جو لکھا تھا نہ کیوں کر وہ ادا ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books