aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dau.Daatii"
دوڑاتی ہے یہ روح مری جسم کو ہر سواسوار اڑاتا ہے زمانے میں فرس کو
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہوجو ملے خواب میں وہ دولت ہو
اس حسن کے سچے موتی کو ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیںجسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں وہ دولت کیا وہ خزانا کیا
وہی جو دولت دل ہے وہی جو راحت جاںتمہاری بات پہ اے ناصحو گنواؤں اسے
لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہمطلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہےاچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو
سیکڑوں در ہیں زمانے میں گدائی کے لئےآپ ہی کا در دولت ہو ضروری تو نہیں
اتنی آسانی سے ملتی نہیں فن کی دولتڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
اس کوئے تشنگی میں بہت ہے کہ ایک جامہاتھ آ گیا ہے دولت بیدار کی طرح
من کی دولت ہاتھ آتی ہے تو پھر جاتی نہیںتن کی دولت چھاؤں ہے آتا ہے دھن جاتا ہے دھن
برس رہی ہے حریم ہوس میں دولت حسنگدائے عشق کے کاسے میں اک نظر بھی نہیں
جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپناتمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے
ضمیر پاک و نگاہ بلند و مستئ شوقنہ مال و دولت قاروں نہ فکر افلاطوں
جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاںہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن
دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی
جن کو دولت حقیر لگتی ہےاف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں
ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستےہر طرف آدمی کا شکار آدمی
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
ادھر کچھ عورتیں دروازوں پر دوڑی ہوئی آئیںادھر گھوڑوں سے اترے شہسوار آہستہ آہستہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books