aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhal"
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیںاس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
یہ قرب کیا ہے کہ یک جاں ہوئے نہ دور رہےہزار ایک ہی قالب میں ڈھل کے دیکھتے ہیں
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئیدرد کا چاند بجھ گیا ہجر کی رات ڈھل گئی
ہر ایک لحظہ یہی آرزو یہی حسرتجو آگ دل میں ہے وہ شعر میں بھی ڈھل جائے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
میں روکنا ہی نہیں چاہتا تھا وار اس کاگری نہیں مرے ہاتھوں سے ڈھال ویسے ہی
جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھاشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
جاؤ اب سو رہو ستارودرد کی رات ڈھل چلی ہے
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائےنہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے
اتنی آسانی سے ملتی نہیں فن کی دولتڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
میرے دل کی دھڑکنوں میں ڈھل گئیںچوڑیاں موسیقیاں شہنائیاں
اندھیرے ڈھل گئے روشن ہوئے منظر زمیں جاگی فلک جاگا تو جیسے جاگ اٹھی زندگانیمگر کچھ یاد ماضی اوڑھ کے سوئے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے جگانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
چاہت ہو یا پوجا سب کے اپنے اپنے سانچے ہیںجو مورت میں ڈھل جائے وہ پیکر اچھا لگتا ہے
کیا ہوا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی تھیکیوں مجھے ڈھال بنانے کو یہ چھتنار گرے
میں اک اک تیر پہ خود ڈھال بنتیاگر ہوتا وہ دشمن کی کماں سے
غم عشق رہ گیا ہے غم جستجو میں ڈھل کروہ نظر سے چھپ گئے ہیں مری زندگی بدل کر
غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیںدرد میں ڈھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
سنگریزوں میں ڈھل گئے آنسولوگ ہنستے رہے دکھانے کو
ماروگے کس کو جی سے کس پر کمر کسی ہےپھرتے ہو کیوں پیارے تلوار ڈھال باندھے
دھوپ یعنی کہ زرد زرد اک دھوپلال قلعے سے ڈھل گئی ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books