aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhamak"
اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
ابد کی راہ پہ بے خواب دھڑکنوں کی دھمکجو سو گئے انہیں بجھتے جگوں میں چھوڑ گئی
نہ جانے کس کے قدم چومنے کی حسرت میںتمام راستے دل کی طرح دھڑک رہے تھے
حرف رجز سے یوں نہیں ہوتا کوئی کمالباطن تک اس صدا کی دھمک جانا چاہئے
دھمک کہیں ہو لرزتی ہیں کھڑکیاں میریگھٹا کہیں ہو ٹپکتا ہے سائبان مرا
نہ جانے کون سا آتش فشاں تھا میرے سینے میںکہ خالی تھا بہت پھر بھی دھمک کر پھٹ پڑا تھا میں
ترے اس خاک اڑانے کی دھمک سے اے مری وحشتکلیجا ریگ صحرا کا بھی دس دس گز تھلکتا تھا
آنسو مری آنکھوں سے ٹپک جائے تو کیا ہوطوفاں کوئی پھر آ کے دھمک جائے تو کیا ہو
دھمک ہو رہی ہے خیالوں کی چھت پربہت زور سے خامشی چل رہی ہے
اٹھتے ہوئے قدموں کی دھمک آنے لگی ہےپو پھٹنے سے پہلے ہی گلی جاگ اٹھی ہے
سرگوشیوں کی دھمک ہے ہر سوغل کانوں کان ہو گیا ہے
اس دھمک سے تو اگر پاؤں رکھے گا مجھ میںپھر کوئی چشمہ نیا پھوٹ بہے گا مجھ میں
قصر پرویز میں گم ہو گئی شیریں کی صدادامن کوہ میں تیشے کی دھمک باقی ہے
دستکیں دیتا ہے اندر سے مسلسل کوئییہ جو دھک دھک مرے سینے میں دھمک رہتی ہے
جس قدم کی دھمک سے ستاروں کے فانوس جلتے رہےاس قدم کا نشاں چوم کر میں بھی منظر بناتا رہا
اندر اندر سے ہل رہا ہوں میںہوتی محسوس کچھ دھمک ہے کیا
جس کی آہٹ سے رگ جاں پہ دھمک ہوتی ہےدل کی دھڑکن کو وہی چنگ کئے رہتا ہے
پا بہ زنجیر مجھے لاکھ زمانہ سمجھےمرے قدموں کی دھمک وقت کی رفتار میں ہے
ہماری گلیوں میں ایسے بھی لوگ آتے ہیںزمیں پہ پیر ہیں رکھتے دھمک نہیں رکھتے
دھمک وہ آہ کے نعرے کی اپنے ہے کہ گردوں سےستارے ٹوٹے پڑتے ہیں کنویں جاتے ہیں دہ دہ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books