aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhar"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنیتو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا
شعلۂ آہ کو بجلی کی طرح چمکاؤںپر مجھے ڈر ہے کہ وہ دیکھ کے ڈر جائیں گے
وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھیکوئی احسان دھر گیا ہوگا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکےسن کے یقین کر سکے جا کے انہیں سنا سکے
لہجے کی تیز دھار سے زخمی کیا اسےپیوست دل میں لفظ کی سنگین ہم نے کی
کیا ہوا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی تھیکیوں مجھے ڈھال بنانے کو یہ چھتنار گرے
آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میںدشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی
تہمت چند اپنے ذمے دھر چلےجس لیے آئے تھے سو ہم کر چلے
کل رات چوب دار سمیت آ کے لے گیااک غول طرحدار سر دار کو ترے
دھار پہ باڑ رکھی جائے اور ہم اس کے گھائل ٹھہریںمیں نے دیکھا اور نظروں سے ان پلکوں کی دھار گری
مٹائے دیدہ و دل دونوں میرے اشک خونیں نےعجب یہ طفل ابتر تھا نہ گھر رکھا نہ در رکھا
ہاتھ میں ہے آپ کے تلوار کیجے قتل عامہاں مگر تلوار کی کچھ دھار کم کر دیجیے
تلوار کا بھی مارا خدا رکھے ہے ظالمیہ تو ہو کوئی گور غریباں میں در آوے
کیا خبر تھی مرا خاموش مکاںاپنی آواز سے ڈر جائے گا
مجھ کو کچھ ایسا لگا کہ مر کے زندہ ہو گیااپنے ہی سائے سے جیسے ڈر چکا کمرے میں وہ
کھنڈر سمجھ کے مری سیر کرنے آیا تھاگیا تو موسم غم پھول دھر گیا مجھ میں
تیرا بدن تلوار سہی کس کو ہے جان عزیزاب ایسی بھی دھار اس کی باریک نہیں ہوتی
عشق سے میں ڈر چکا تھا ڈر چکا تو تم ملےدل تو کب کا مر چکا تھا مر چکا تو تم ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books