aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dilchasp"
دل کی باتیں نہیں ہے تو دلچسپ ہی کچھ باتیں ہوںزندہ رہنا ہے تو دل کو بہلانا تو ہوگا
شوخ ہو جاتی ہے اب بھی تری آنکھوں کی چمکگاہے گاہے ترے دلچسپ جوابوں کی طرح
حال کہنا ہے کسی سے تو مخاطب ہے کوئیکتنی دلچسپ ہوا کرتی ہیں باتیں اکثر
دلچسپ واقعہ ہے کہ کل اک عزیز دوستاپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا
ہم بے قصور لوگ بھی دلچسپ لوگ ہیںشرمندہ ہو رہے ہیں خطا کے بغیر بھی
صحبتیں اگلی مصور ہمیں یاد آئیں گیکوئی دلچسپ مرقع نہ دکھانا ہرگز
ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہےوحشت بڑے دلچسپ دوراہے پہ کھڑی ہے
خاص یہ ہے کے میں نہیں بدلہاور دلچسپ کے وہی ہو تم
داستان زندگی بھی کس قدر دلچسپ ہےجو ازل سے چھڑ گیا ہے اس فسانے کی کہو
سایہ کرتے ہیں ہما اڑ کے پروں سے اپنےتیرے رخسار سے دلچسپ ہو عنقا ہے وہ رخ
سبزان باغ سارے دیکھے ہوئے ہیں اپنےدلچسپ کاہے کو ہیں اس بے وفا جواں سے
بیتابیٔ دل کا ہے وہ دلچسپ تماشاجب دیکھو شب ہجر مرے در پہ کھڑی ہے
کوئی دل کش نظارہ ہو کوئی دلچسپ منظر ہوطبیعت خود بہل جاتی ہے بہلائی نہیں جاتی
کتاب دہر کا دلچسپ ٹکڑا ہے مری ہستیمجھے دیکھو کہ بیٹھا ہوں مجسم داستاں ہو کر
دوست داری کا یہ پیرایہ بھی کیا دلچسپ ہےلے رہے ہیں سامنے میرے وہ بیگانے کا نام
دلچسپ ہو گئی ترے چلنے سے رہ گزراٹھ اٹھ کے گرد راہ لپٹتی ہے راہ سے
اک ماہ وش نے چوم لی پیشانی حفیظؔدلچسپ حادثہ تھا جو کل رات ہو گیا
پھر اک ٹوٹا ہوا رشتہ پھر اک اجڑی ہوئی دنیاپھر اک دلچسپ افسانہ سنا کر لوٹ آئے ہیں
دلچسپ ہی آفت ہے قیامت ہے غضب ہےبات ان کی ادا ان کی قد ان کا چلن ان کا
ہجر کی راتیں وصل کے دناک دلچسپ کہانی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books