aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duniyaa-e-ishq"
دنیائے عشق میں کسی قابل نہیں رہاجو دل تری نظر سے گرا دل نہیں رہا
دنیائے حسن و عشق میں کس کا ظہور تھاہر آنکھ برق پاش تھی ہر ذرہ طور تھا
دنیائے حسن و عشق کا الٹا حساب ہےنا کامیاب ہے جو یہاں کامیاب ہے
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئےالطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
اے اشکؔ زندگی میں نہ پوچھی کسی نے باتاب خاک چومتے ہیں ہمارے مزار کی
لوگ روتے بھی ہیں تربت میں لٹا کر اے اشکؔاور سینے پہ بھی اک سنگ گراں رکھتے ہیں
میں سوچتا ہوں بھلا میرے جسد خاکی سےاے اشکؔ کیا مرے تار نفس کا رشتہ تھا
دو بول دل کے ہیں جو ہر اک دل کو چھو سکیںاے اشکؔ ورنہ شعر ہیں کیا شاعری ہے کیا
اشکؔ اپنے سینۂ پر خوں میں سیل اشک بھیروک رکھتا ہوں جگر کے خون کی تحلیل تک
کاغذ ابری پہ لکھ حال دل پر سوز عشقگرد اس کے برق کی تحریر کھینچا چاہئے
تجھ خط کی یاد میں دل حیران عشق کادر نجف کی طرح سے مودار تھا سو ہے
پونچھے کون اب اشکؔ کے آنسودور ہے دامن عصمت خانم
سطح دریا پر سکوں سا ہے مگر اے سطح بیںقعر و دریا میں وہی موجیں ہیں طوفانی ہنوز
جانے کب کس کے چھلکنے سے ہو دنیا غرق آبمیری مٹھی میں ہے دریا ساغر و جوش شباب
عیسیٰ اور سقراط نہ بننا ورنہ اک دن تم کو دنیاہاتھ میں زہر کا پیالہ دے کر زیب صلیب و دار کرے گی
اے مرگھٹ کی شانت چتاؤ تم نے کیا محسوس کیااٹھتی ہیں دنیا سے لاشیں آخر کیا وشواس لیے
تم چاہو کہ دنیا میں رہے نام کسی کاکر سکتی ہے کیا گردش ایام کسی کا
نالہ ہے خانہ زاد عشق لیک کہاں سر و دماغاپنے تو قافلے کے بیچ جو ہے جرس خموش ہے
عالم عشق میں مجنوں بھی بڑا گاڑھا تھایار مجنوں سے بھی ہم گاڑے ہیں پر رونے میں
تردد میں ہے میرے ذبح کے اے عشقؔ وہ اب تکنگاہ ناز سے بسمل ہوا جلاد کیا جانے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books