aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "durust"
یوں ہی درست ہوگی طبیعت تری عدمؔکمبخت بھول جا کہ طبیعت اداس ہے
نہیں املا درست غالبؔ کاشیفتہؔ کو بتا چکا ہوں میں
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو
اگر ہے شوق بڑوں سے مکالمے کا تجھےدرست پہلے ترا شین قاف ہو جائے
آشفتگی نے نقش سویدا کیا درستظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا
کچھ کچھ درست ضد سے تری ہو چلے ہیں وہیک چند اور کج روی اے آسماں نہ چھوڑ
کیا کچھ نہ تھا ازل میں نہ تالا جو تھے درستہم کو دل شکستہ قضا نے دلا دیا
میری بربادیاں درست مگرتو بتا کیا تجھے ثواب ہوا
یہ بھی درست ہے کہ پیمبر نہیں ہوں میںہے یہ بھی سچ کہ میرا کہا ہونے والا ہے
عمل درست کریں اپنے رہنمائے کرامکہوں گا صاف تو سب کو شکایتیں ہوں گی
شاید نہ پا سکوں میں سراغ دیار شوققبلہ درست کرنے کا کس بل نہیں رہا
سہ سہ کے نادرست تری خو بگاڑ دیہم نے خراب آپ کیا اپنے کام کو
ذرا یہ دوسرا مصرع درست فرمائیںمرے مکان پہ لکھا ہے گھر برائے فروخت
ہمارا فرض ہے بے لاگ رائے کا اظہارکوئی درست کہے یا غلط یہ کام اس کا
شکست خاطر احباب ہوتی ہے درست اس سےتوجہ میں تری اے یار اثر ہے مومیائی کا
ہم جو کہتے ہیں ہمیشہ ہی غلط کہتے ہیںآپ کا حکم درست اور بجا ہوتا ہے
ہے جذب دل درست تو چاہ فراق سےکھینچے گی تیری زلف شکن در شکن مجھے
درست ہے کہ وہ جنگل کی آگ تھی لیکنوہیں قریب ہی دریا بھی اک گزرتا تھا
عشق کیا ہے درست اے ناصحجانے وہ جس کا دل لگا ہووے
جو دل میں ہے منہ پھوڑ کے برور نہیں کہتےمارا مجھے یاروں کی درست اور بجا نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books