aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dushman-numaa"
دوست دشمن نما جو ہوتے ہیںان سے رغبت عذاب لگتی ہے
وقت نے چال کیسی چلی اے حسنؔدوست جیسے کو دشمن نما کر دیا
سنگ چہرہ نما تو میں بھی ہوںدیکھیے آئنہ تو میں بھی ہوں
مرے دل کو شوق فغاں نہیں مرے لب تک آتی دعا نہیںوہ دہن ہوں جس میں زباں نہیں وہ جرس ہوں جس میں صدا نہیں
خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوےغرور دوستی آفت ہے تُو دشمن نہ ہو جاوے
کچھ بھی منزل سے نہیں لائے ہماپنے حصے کا بھٹک آئے ہم
زنجیر کٹ کے کیا گری آدھے سفر کے بیچمیں سر پکڑ کے بیٹھ گیا رہ گزر کے بیچ
کس قدر دل ربا نما ہے دلخانۂ غیر ہو گیا ہے دل
پردہ رہا کہ جلوۂ وحدت نما ہواغش نے خبر نہ دی مجھے کب سامنا ہوا
اے نمو داری کے دشمن کم نماآئنے پہ کچھ کرم آباد ہو
سوجھے کیونکر فریب دل داریدشمن آشنا نما ہے عشق
عشق ان سب سے الگ سب سے جدا ہوتا ہےچیخنے رونے تڑپ لینے سے کیا ہوتا ہے
کل شام لب بام جو وہ جلوہ نما تھاکس شوق سے میں دور کھڑا دیکھ رہا تھا
جس زمیں پر ترا نقش کف پا ہوتا ہےایک اک ذرہ وہاں قبلہ نما ہوتا ہے
بے سبب لوگ بدلتے نہیں مسکن اپناتم نے جلتے ہوئے دیکھا ہے نشیمن اپنا
جہاں میں کون کہہ سکتا ہے تم کو بے وفا تم ہویہ تھوڑی وضع داری ہے کہ دشمن آشنا تم ہو
یوں بھی شب فراق سزا کاٹتے رہےلکھ لکھ کے خط پہ ان کا پتہ کاٹتے رہے
مجھ کو یہ علم تھا وہ دوست نما دشمن ہےاس لیے میں نے اسے یاد زیادہ رکھا
محفل میں سبھی دوست نہیں آتے ہیںدشمن بھی کوئی دوست نما آئے گا
ناسزا عالم امکاں میں سزا لگتا ہےناروا بھی کسی موقع پہ روا لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books