aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "elaan-e-faiz-e-aam"
دکھاوے کے لئے اعلان فیض عام ہوتا ہےمگر اک خاص ہی حلقہ میں دور جام ہوتا ہے
حسن کو آخر خیال فیض عام آ ہی گیاآج کوئی خود بخود بالائے بام آ ہی گیا
کہیں ساقی کا فیض عام بھی ہےکسی شیشے پہ میرا نام بھی ہے
ہے فیض عام پر سائل کہاں ہےلہو گرنے کو ہے قاتل کہاں ہے
پیغام لطف خاص سنانا بسنت کادریائے فیض عام بہانا بسنت کا
یار تو قتل عام کر ڈالےتیغ باندھے کہاں کمر ہی نہیں
فیض عہد جدید تنہائیسہہ رہا ہوں شدید تنہائی
یہ بات سچ ہے یہاں گفتگو عوام سے ہےمگر ادب کو گزر گاہ عام مت کرنا
دیکھا گیا نہ مجھ سے معانی کا قتل عامچپ چاپ میں ہی لفظوں کے لشکر سے کٹ گیا
سرکشی کے نصیب میں پتھربندگی فیض عام تک پہنچی
اختر شعریؔ کے در جیساشہر میں فیض عام نہیں ہے
جا بجا ہم خود بھٹکتے ہی پھرےورنہ اس کے در پہ فیض عام ہے
کمال فن ہے قتل عام اس کاوہ شیشہ گر ہے آہن گر نہیں ہے
مثال گوہر نایاب زیر آب رہایہ آرزو تھی سمندر اچھالتا مجھ کو
آپ کے شکوۂ بے جا کا گلہ کیا کرناآپ نے اپنی محبت تو کبھی دی ہوتی
نگاہوں کی فسوں کاری بہت ہےیہ فیض عام پھر جاری بہت ہے
فاضلؔ ناچیز کیا تھا ایک قطرہ تھا مگرتیرے فیض عام نے قطرہ کو دریا کر دیا
ساقی یہ بھی ہے تیرا فیض عامپیتے ہیں مے جو آب کے مانند
عجیب ہے تری دریا دلی کا افسانہکہ فیض عام ہے اور کوئی فیضیاب نہیں
کرم کرم ہے تو ہے فیض عام اس کا شعاریہ دشت ہے وہ گلستاں سحاب کیا جانے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books