aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "etidaal"
محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانامزاج عشق میں کب اعتدال رکھا ہے
مضمحل ہو گئے قویٰ غالبوہ عناصر میں اعتدال کہاں
عشق ہے نام انتہاؤں کااس سمندر میں اعتدال کہاں
جو عمر جذبوں کا سیلاب بن کے آئی تھیگزر گئی تو لگا دور اعتدال گیا
محبتیں تو فقط انتہائیں مانگتی ہیںمحبتوں میں بھلا اعتدال کیا کرنا
وہ ضبط و اعتدال و توازن کہاں ریاضؔمعیار فن کہ جو کبھی یونانیوں میں تھا
بنا کے پھول کی خوشبو پھرائے گی صدیوںہوا سے کون رہ اعتدال پوچھے گا
ہزاروں سیکڑوں پیدا ہوئے ہوئے ناپیدنہ ایک دم بھی زمانے کو اعتدال ہوا
کبھی فراق کبھی لذت وصال میں رکھمجھ اعتدال سے عاری کو اعتدال میں رکھ
زہے حیات طبیعت ہے اعتدال پسندنہیں ہیں رند اگر ہم تو پارسا بھی نہیں
کسی بزرگ کی صحبت ہے تم کو کیا معلوممرے مزاج میں یہ اعتدال کیوں آیا
اے ذوق عرض ہنر حرف اعتدال میں رکھمیں اک جواب ہوں مجھی کو مرے سوال میں رکھ
تمہاری یاد میں بھی ضبط و اعتدال کہاںمیں تم سے کیسے ملوں ضبط و اعتدال کے ساتھ
ابتدا ہے نہ انتہا اچھیعشق میں اعتدال اچھا ہے
زندگی سے لڑ نہ پایا جوش دلرفتہ رفتہ اعتدال آ ہی گیا
کب جنوں میں کھنچ گئی پیروں سے ارض اعتدالاور اک یوں ہی سا جذبہ عاشقی بنتا گیا
دل کی آوارگی پہ بھی عامرؔاعتدال آتے آتے آتا ہے
کہیں پہ جسم کہیں پر خیال رہتا ہےمحبتوں میں کہاں اعتدال رہتا ہے
اچھل کے چلتے نہیں اور رینگتے بھی نہیںہمیشہ چال میں ہم اعتدال رکھتے ہیں
کہتے ہیں لوگ جوشش فصل بہار ہےپھولوں کا جب مزاج نہ ہو اعتدال پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books