aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faateho"
شکست کھا چکے ہیں ہم مگر عزیز فاتحوہمارے قد سے کم نہ ہو فراز دار دیکھنا
پئے فاتحہ کوئی آئے کیوں کوئی چار پھول چڑھائے کیوںکوئی آ کے شمع جلائے کیوں میں وہ بیکسی کا مزار ہوں
ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہوگایہی قسمت ہماری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
سامان کچھ نہیں ہے پھٹے حال ہے مگرجھولے میں اس کے پاس کوئی سنویدھان ہے
بانٹ کے اپنا چہرہ ماتھا آنکھیں جانے کہاں گئیپھٹے پرانے اک البم میں چنچل لڑکی جیسی ماں
کب پو پھٹے کب رات کٹے کون یہ جانےمت چھوڑ کے جاؤ کہ ابھی رات بہت ہے
شیخ صاحب لیے پھریں تیغابرہمن فتح یاب ہے سو ہے
نیند نہیں آتی تھی سازش کے دھڑکے میںفاتح ہو کر بھی کس درجہ بزدل تھا میں
قمرؔ وہ سب سے چھپ کر آ رہے ہیں فاتحہ پڑھنےکہوں کس سے کہ میری شمع تربت کو بجھا دینا
پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گاتو نے چھوڑا تو پھر میں کدھر جاؤں گا
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہجو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہواتو نے کہا تھا تیرا کہا کیوں نہیں ہوا
میری خواہش ہے کہ پھولوں سے تجھے فتح کروںورنہ یہ کام تو تلوار بھی کر سکتی ہے
پرانے داؤں پر ہر دن نئے آنسو لگاتا ہےوہ اب بھی اک پھٹے رومال پر خوشبو لگاتا ہے
اک جنازہ اٹھا مقتل میں عجب شان کے ساتھجیسے سج کر کسی فاتح کی سواری نکلے
یہ غول وش ہیں ان کو سمجھ تو نہ رہ نماسائے سے بچ کے اہل فریب و دغل کے چل
پو پھٹے کیوں مری پلکوں پہ سجاتے ہو انہیںیہ ستارے تو مجھے شام سے پہچانتے ہیں
اہل ہوس کی فتح ہے ترک نبرد عشقجو پانو اٹھ گئے وہی ان کے علم ہوئے
ہماری زیست میں تھے ساتھ کون کون اے برقؔاب ایک فاتحہ کو قبر پر نہیں آتا
ادھر آ کر بھی فاتحہ پڑھ لوآج زیر مزار ہم بھی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books