aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fareb-e-vafaa"
نہ دے فریب وفا لے نہ امتحاں اپناہے بے نیاز کرم یار بد گماں اپنا
ہے کس قدر ہلاک فریب وفائے گلبلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کھا رہا ہوں ابھی فریب وفاآرزو پھر بہل گئی شاید
ناکام آرزو ہوں مگر اف یقین عشقدانستہ پھر فریب وفا کھا رہا ہوں
ہمہ ناامیدی ہمہ بد گمانیمیں دل ہوں فریب وفا خوردگاں کا
خدا کرے کہ فریب وفا رہے قائمکہ زندگی کا کوئی اور اب سہارا نہیں
یہ بھی نظرؔ ادائے فریب وفا نہ ہووہ آج آ رہے ہیں نظرؔ مہرباں مجھے
تو یہ سمجھ رہا ہے کہ مجبور عشق ہوںکچھ سوچ کر فریب وفا کھا رہا ہوں میں
صید کرشمہ اس لئے ہوتے نہیں کہ ہمپہلے سے زخم خوردہ فریب وفا کے ہیں
ہو نکتہ سنجیوں سے تری شاد اے وفاؔایسا جہاں میں کوئی سخنداں کہاں رہا
سب فریب و جور والے کھیل کھیلوربط والے سب قرینے توڑ ڈالو
اے وفاؔ تھی جو تمنا مجھے پا بوسی کیپائے قاتل پہ گرا ہو کے جدا سر میرا
موسم گریہ گزر جاتا ہے مقصود وفاؔمیری دیوار پہ بارش کی نمی رہتی ہے
اے وفاؔ رنج و غم و اندوہ و فریاد و فغاںسب کیے پیدا خدا نے میرے دم کے واسطے
کھائیں نہ کیوں فریب وفا جان بوجھ کرہم کیا کریں کہ آج پشیماں سے آئے ہیں
وفاؔ بہر خدا چھوڑو محبت ان حسینوں کیبتوں کے ہجر میں ایسا نہ ہو ضائع جوانی ہو
ہوا ہے سرمۂ چشم بتاں پس مردنوفاؔ غبار بھی اپنا تو رائیگاں نہ ہوا
دل میں بتان دیر کو کیوں دی جگہ وفاؔکعبہ تھا جس کا نام اسے بت خانہ کر دیا
تمام عمر گنوائی گناہ کرنے میںخدا سے خاک وفاؔ خواہش جناں کرتا
فکر معاش اہل محبت نہ کیجیےکھانے کو خون دل ہے فریب وفا کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books