aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fasaad"
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
جس کے کارن فساد ہوتے ہیںاس کا کوئی اتا پتا ہی نہیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
جذب وحشت ترے قربان ترا کیا کہناکھنچ کے رگ رگ میں مرے نشتر فصاد آیا
کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیںکہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں
نہ فلسفی سے نہ ملا سے ہے غرض مجھ کویہ دل کی موت وہ اندیشہ و نظر کا فساد
ہے گداز موم انداز چکیدن ہائے خوںنیش زنبور اصل ہے نشتر فصاد یاں
یہی عشق بالآخر روگ بنا کہ ہے چاہ کے ساتھ بجوگ بناجسے بننا تھا عیش وہ سوگ بنا بڑا من کے نگر میں فساد کیا
اشک آنکھوں سے گرے خون رگوں میں جو نہ تھامیں نے آخر ادب نشتر فصاد کیا
خود مر گیا تھا جن کو بچانے میں پہلے باپاب کے فساد میں وہی بچے نہیں رہے
کبھی تو یہ فساد ذہن کی دیوار ٹوٹے گیارے آخر یہ فرق خواجگی و بندگی کب تک
یہ مباحثے یہ مناظرے یہ فساد خلق یہ انتشارجسے دین کہتے ہیں دین دار مری روح پر وہی گھاؤ تھا
گزرا جہاں سے میں تو کہا سن کے یار نےقصہ گیا فساد گیا درد سر گیا
ہے دست گاہ اپنی سب شے میں کار فرماگر فصد ہیں تو ہم ہیں فصاد ہیں تو ہم ہیں
پیران جبہ و قبا سارا فساد ایک ہےسب کا خدا الگ سہی سب کا مفاد ایک ہے
ہوا فساد تو اس میں نہیں کسی کا قصورہوائے شہر نے موسم خراب لکھا ہے
فساد کوہ کنی حیلہ ہائے پرویزیہزار رنگ کے کانٹوں میں آبلے ہم لوگ
بد گمانی ہے جس سے تس سے آہقصد شور و فساد ہے ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books