aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fishaa.n"
ہے خون جگر جوش میں دل کھول کے روتاہوتے جو کئی دیدۂ خوں نابہ فشاں اور
آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا
وہ اک جمال جلوہ فشاں ہے زمیں زمیںمیں تا بہ آسماں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا
تو مری شاعری میں ہے رنگ طراز و گل فشاںتیری بہار بے خزاں شام بخیر شب بخیر
شمع رویاں کی سر انگشت حنائی دیکھ کرغنچۂ گل پرفشاں پروانہ آسا جل گیا
ٹھہرو ابھی تو صبح کا مارا ہے ضو فشاںدیکھو مجھے فریب نہ دو میں نشے میں ہوں
ایک غبار ہے کہ ہے دائرہ وار پر فشاںقافلہ ہائے کہکشاں تنگ ہیں وحشتوں میں ہیں
یہ آندھیاں ہیں تو شہر وفا کی خیر نہیںزمانہ خاک فشاں ہے قریب آ جاؤ
ان کے اندر پک رہا ہے وقت کا آتش فشاںجن پہاڑوں کو ڈھکے ہیں برف جیسی عورتیں
وہ پرفشاں ہیں مگر غول شپرک کی طرحسو رائیگاں ہیں کہ جوں چشم کور میں کاجل
ہے ننگ سینہ دل اگر آتش کدہ نہ ہوہے عار دل نفس اگر آذر فشاں نہیں
میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوںاک آگ مرے دل میں ہے جو شعلہ فشاں ہوں
بلا سے گر مژۂ یار تشنۂ خوں ہےرکھوں کچھ اپنی بھی مژگان خوں فشاں کے لیے
داغ فراق زخم وفا اشک خوں فشاںروز ازل سے ہیں یہی جاگیریں عشق کی
وہی اس گوشۂ داماں کی حقیقت جانےجو مرے دیدۂ خوں نابہ فشاں تک پہنچے
باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پرہر گل تر ایک چشم خوں فشاں ہو جائے گا
غفلت بہ بال جوہر شمشیر پرفشاںیاں پشت چشم شوخیٔ قاتل ہے آئنہ
پکارتی ہے خموشی مری فغاں کی طرحنگاہیں کہتی ہیں سب راز دل زباں کی طرح
وہ رنگ فشاں آنکھ وہ تصویر نما ہاتھدکھلائیں نئے روز مناظر تو مجھے کیا
تابشؔ کا کیا کہیں کہ وہ زہرہ گداز شخصآتش فشاں کا پھول تھا پانی میں کھو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books