aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fitratan"
بنا لیتا ہے موج خون دل سے اک چمن اپناوہ پابند قفس جو فطرتا آزاد ہوتا ہے
فطرتاً ہر آدمی ہے طالب امن و اماںدشمنوں کو بھی محبت کی نظر سے دیکھیے
کچھ تو گھر والوں نے ہم کو کر دیا معذور سااور کچھ ہم فطرتاً اکتا گئے گھر بار سے
تھے وہ فطرتاً ہی شہید خو انہیں قاتلوں سے بھی پیار تھاکبھی مقتلوں میں کٹے تھے وہ کبھی سوئے دار چلے گئے
جبیں کی دھول جگر کی جلن چھپائے گاشروع عشق ہے وہ فطرتاً چھپائے گا
فطرتاً حسن خوب صورت ہےسیرتاً عشق محو حیرت ہے
تخلیق میں خود چھپا ہوا ہےفن کار بھی ًفطرتا خدا ہے
فطرتاً اب ہو چلا انسان فطرت آشناخود گماں سارے یقیں کی روشنی تک آ گئے
جو کام دل کو مرے فطرتاً نہیں بھاتےانہیں میں کر نہیں پاتا ثواب ہوتے ہوئے
فطرتاً ساز میں آواز کہاں ہوتی ہےاک ذرا چھیڑئیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے
مرا معصوم دل تو فطرتاً شیشے کے جیسا ہےمسلسل وار ہونے پر تو لوہا ٹوٹ جائے گا
یہ تڑپ ہے لذت زندگی یہ خلش نہیں تو مزا نہیںمیں ہوں فطرتاً الم آشنا مرے دکھ کی کوئی دوا نہیں
کسی سادہ ورق پر بھی کوئی خط کھینچ لیتا ہےیہ بندہ فطرتاً اے قوسؔ تنہا ہو نہیں سکتا
فطرتاً اس کی مہک چاروں طرف پھیلے گیپھول سے موج صبا شرط لگا سکتی ہے
فطرتاً عشق گراں گوش ازل ہی سے ہےطالب لطف دوگونہ ہے وہ بہرا ہو کر
قلب جرأت آزما کچھ فطرتاً بے باک ہےاور اگر ایسے میں تیرا بھی اشارہ ہو گیا
میں گنہ گار نشیمن ہوں نہ پابند قفسفطرتاً کچھ تو سکوں چاہیے پرواز کے بعد
فطرتاً لازم ہے ہم پر پہلے پانی ڈھونڈھناپیاس بجھ جائے تو پھر تشنہ دہانی ڈھونڈھنا
مانوس فطرتاً ہیں غم عاشقی سے ہمپھر کیوں نہ تیرے ناز اٹھائیں خوشی سے ہم
یوں لبوں پہ میرے ہنسی بھی ہے وہیں آنکھ میں یہ نمی بھی ہےمیں امام کوئی ہوں درد کا میں ہوں فطرتاً ہی اداس خو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books