aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "freezer"
نگاہ دوست سلامت کہ فیض گریہ سےبہت گہر ہیں مرے دامن تہی کے لیے
دل خونیں جگر بے صبر و فیض عشق مستغنیالٰہی یک قیامت خاور آ ٹوٹے بدخشاں پر
یہ ساقی کی کرامت ہے کہ فیض مے پرستی ہےگھٹا کے بھیس میں مے خانے پر رحمت برستی ہے
ہوئے فیض مے کدہ سے سبھی فیضیاب لیکنجو غریب تشنہ لب تھے وہی جام تک نہ پہنچے
فیض ساقی کی عجب دھوم ہے مے خانوں میںہر طرف مے کی طلب مانگ ہے پیمانوں کی
کہیں ساقی کا فیض عام بھی ہےکسی شیشے پہ میرا نام بھی ہے
ارباب خرد لاکھ سبک گام ہوں لیکنبے فیض جنوں راہ طلب پا نہیں سکتے
فیض نگاہ رہبر کامل کا ہے اثرساقیؔ ہے محو طاعت رب ودود میں
بہ فیض آدم خاکی زمیں سونا اگلتی ہےاسی ذرے نے دور مہر و ماہ و مشتری بدلا
بہ فیض بے دلی نومیدیٔ جاوید آساں ہےکشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
ہے یہ برسات وہ موسم کہ عجب کیا ہے اگرموج ہستی کو کرے فیض ہوا موج شراب
انجمؔ جناب میرؔ کا یہ فیض خاص ہےہم نے بھی اپنے درد کو منظوم کر دیا
اپنی دنیا خود بہ فیض غم بنا سکتا ہوں میںاک جہان شوق نا محکم بنا سکتا ہوں میں
دل کیے تسخیر بخشا فیض روحانی مجھےحب قومی ہو گیا نقش سلیمانی مجھے
قدم کو فیض جنوں سے وہ حوصلہ ہے نصیبجو خار راہ کو بھی شمع رہ گزار کرے
زندہ فائزؔ کا دل ہوا تجھ سوںحسن تیرا بی فیض باری ہے
وقار گھر کی تواضع ہی پر نہیں موقوفبہ فیض شاعری باہر بھی آبرو ہے بہت
ہاں مجھ پہ فیض میرؔ و فراقؔ و ندیمؔ ہےلیکن تو ہم سخن مجھے اتنی ہوا نہ دے
روشن ضمیر ہیں یہ ترے خاکسار عشقرکھتے ہیں فیض عشق سے نور و صفائے قلب
وہ سناتے ہیں رہائی کے فریضے سب کوجو رہا ایک پرندہ بھی نہیں کر سکتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books