aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gauhar"
لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تکاس کو فلک چشم مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلیکیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں
میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرومیں ہوں خذف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر
کس واسطے عزیز نہیں جانتے مجھےلعل و زمرد و زر و گوہر نہیں ہوں میں
گوہر کو عقد گردن خوباں میں دیکھناکیا اوج پر ستارۂ گوہر فروش ہے
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
بصیرت مجھ میں ہے نایابؔ ایسیمیں ہر قطرے میں گوہر دیکھتا ہوں
علم کے دریا سے نکلے غوطہ زن گوہر بدستوائے محرومی خذف چین لب ساحل ہوں میں
گوہر اشک سے خالی نہیں آنکھیں انورؔیہی پونجی تو زمانے سے بچا رکھی ہے
ہمارے آنسوؤں کی آبداری اور ہی کچھ ہےکہ یوں ہونے کو روشن گوہر شبنم بھی ہوتے ہیں
نہیں جاتی متاع لعل و گوہر کی گراں یابیمتاع غیرت و ایماں کی ارزانی نہیں جاتی
وہی ہے صاحب امروز جس نے اپنی ہمت سےزمانے کے سمندر سے نکالا گوہر فردا
میری نظر میں اس کی تب و تاب اور ہےکہتے ہیں جس کو گوہر نایاب اور ہے
ہر تماشائی فقط ساحل سے منظر دیکھتاکون دریا کو الٹتا کون گوہر دیکھتا
برق خرمن زار گوہر ہے نگاہ تیز یاںاشک ہو جاتے ہیں خشک از گرمیٔ رفتار دوست
شکست دل کا باقی ہم نے غربت میں اثر رکھالکھا اہل وطن کو خط تو اک گوشہ کتر رکھا
لعل و گوہر کے خزانے ہیں یہ سارے آنسوکوئی آنکھوں سے چرا لے نہ تمہارے آنسو
چپے چپے پہ ہیں یاں گوہر یکتا تہ خاکدفن ہوگا کہیں اتنا نہ خزانہ ہرگز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books