aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gire"
سنوار نوک پلک ابرووں میں خم کر دےگرے پڑے ہوئے لفظوں کو محترم کر دے
یک لخت گرا ہے تو جڑیں تک نکل آئیںجس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا
میرے دامن میں آ گرے سارےجتنے طشت فلک میں تارے تھے
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھےکہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
آ کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرےجتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے
مرا سر کٹ کے مقتل میں گرے قاتل کے قدموں پردم آخر ادا یوں سجدۂ شکرانہ ہو جائے
زمیں پر آ گرے جب آسماں سے خواب میرےزمیں نے پوچھا کیا بننے کی کوشش کر رہے تھے
وہ زرد پتے جو پیڑ سے ٹوٹ کر گرے تھےکہاں گئے بہتے پانیوں میں بلائے کوئی
مری بے زبان آنکھوں سے گرے ہیں چند قطرےوہ سمجھ سکیں تو آنسو نہ سمجھ سکیں تو پانی
پلکوں پر یہ آنسو پیار کی توہین تھےآنکھوں سے گرے موتی کے دانے ہو گئے
یہ ابر پارہ نہیں دوست اشک گریہ ہےیہ پتھروں پہ گرے تو شگاف ہو جائے
گوشہ گیر غبار ذات ہوں میںمجھ میں ہو کر مرا پتا مانگو
ہما ہیں گرد مری ہڈیوں کے آٹھ پہرسگ آ کے کہتے ہیں امیدوار ہم بھی ہیں
اب گرے سنگ کہ شیشوں کی ہو بارش فاکرؔاب کفن اوڑھ لیا ہے کوئی افسوس نہیں
ایسے اس ہاتھ سے گرے ہم لوگٹوٹتے ٹوٹتے بچے ہم لوگ
پہاڑیوں میں گھرے یہ بجھے بجھے رستےکبھی ادھر سے گزرتے تھے لشکروں والے
ایسی یادوں میں گھرے ہیں جن سے کچھ حاصل نہیںاور کتنا وقت ان یادوں میں کھونا ہے ابھی
غش کھا کے گرے موسیٰ اللہ ری مایوسیہلکا سا وہ پردہ بھی دیوار نظر آیا
اک بوند تھی لہو کی سر دار تو گرییہ بھی بہت ہے خوف کی دیوار تو گری
گرے پڑے ہوئے پتوں میں شہر ڈھونڈتا ہےعجیب طور ہے اس جنگلوں کے باسی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books