aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulaabii"
لائے جو مست ہیں تربت پہ گلابی آنکھیںاور اگر کچھ نہیں دو پھول تو دھر جائیں گے
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرحدل پہ اتریں گے وہی خواب عذابوں کی طرح
گھر سے نکلے اگر ہم بہک جائیں گےوہ گلابی کٹورے چھلک جائیں گے
نہیں یہ ہے گلال سرخ اڑتا ہر جگہ پیارےیہ عاشق کی ہے امڑی آہ آتش بار ہولی میں
کم نہیں نشے میں جاڑے کی گلابی راتیںاور اگر تیری جوانی بھی ملا دی جائے
دل بسکہ ہے دیوانہ اس حسن گلابی کارنگیں ہے اسی رو سے شاید غم فرقت بھی
آنکھ موندے اس گلابی دھوپ میںدیر تک بیٹھے اسے سوچا کریں
عمر بھر ہم رہے شرابی سےدل پر خوں کی اک گلابی سے
تیری آنکھوں کا بھی کچھ ہلکا گلابی رنگ تھاذہن نے میرے بھی اب کے دل کو سمجھایا نہیں
سرمئی آنکھ حسیں جسم گلابی چہرااس کو کہتے ہیں کتابت پہ کتابت کرنا
اجاڑ رت کو گلابی بنائے رکھتی ہےہماری آنکھ تری دید سے وضو کر کے
گلاب عنبر و ریحان موتیا لوبانکسی کی زلف معطر میں سب کی خوشبو ملی
گلابی ہوتی جاتی ہیں فضائیںکوئی اس رنگ سے شرما رہا ہے
جہاں ہوتے ہو تم دیکھو گلابی شام ہوتی ہےتمہارا ذکر ہوتے ہی نومبر چیخ اٹھتا ہے
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگیمیری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی
رات کی آنکھ میں ہیں ہلکے گلابی ڈورےنیند سے پلکیں ہوئی جاتی ہیں بھاری اس کی
نشۂ تلخیٔ ایام اترتا ہی نہیںتیری نظروں نے گلابی تو بہت چھلکائی
خم و مینا مے و مستی یہ گلابی آنکھیںکتنا پر کیف مرے ہجر کا افسانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books