aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gunah"
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
بہت کترا رہے ہو مغبچوں سےگناہ ترک بادہ کر لیا کیا
یہ رسم برہم فنا ہے اے دل گناہ ہے جنبش نظر بھیرہے گی کیا آبرو ہماری جو تو یہاں بے قرار ہوگا
پھر نہ مانگیں گے زندگی یاربیہ گنہ ہم نے ایک بار کیا
میں نے ایسے ہی گنہ تیری جدائی میں کئےجیسے طوفاں میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد
یہ چند لمحوں کی بے اختیاریاں ہیں وسیمؔگنہ سے رشتہ بہت دیر رہ نہیں سکتا
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میںکتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
رچا ہوا ہے بدن میں ابھی سرور گناہابھی تو خوف نہیں آئے گا سزا سے مجھے
ہم یہاں ہیں بے گناہ سو ہم میں سے جونؔ ایلیاکوئی جیت آیا یہاں اور کوئی ہار آیا تو کیا
عاشقو حسن جفاکار کا شکوہ ہے گناہتم خبردار خبردار نہ ایسا کرنا
مسرتوں میں بھی جاگے گناہ کااحساس مرے وجود کو اتنی بھی پارسائی نہ دے
تیغ منصف ہو جہاں دار و رسن ہوں شاہدبے گنہ کون ہے اس شہر میں قاتل کے سوا
عجز گناہ کے دم تک ہیں عصمت کامل کے جلوےپستی ہے تو بلندی ہے راز بلندی پستی ہے
تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
اقرار گناہ عشق سن لومجھ سے اک بات ہو گئی ہے
نہ جانے کون سی مٹی وطن کی مٹی تھینظر میں دھول جگر میں لیے غبار چلے
کیا جانے رحمتوں نے لیا کس طرح حسابدو چار بھی گناہ نہ نکلے شمار میں
گناہ مکرر شکیلؔ اللہ اللہبگڑ کر سنورنے کو جی چاہتا ہے
کسی گناہ کی پرچھائیاں تھیں چہرے پرسمجھ نہ پایا مگر آئنے سے ڈر تو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books