aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "halaakat"
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
ہم پر بھی کبھی اپنی ہلاکت کی نظر ڈالسچ جان کہ جان اپنی بچانے کے نہیں ہم
یہی ہے دل کی ہلاکت یہی ہے عشق کی موتنگاہ دوست پہ اظہار بیکسی ہو جائے
خدا گواہ کہ ان میں وہی ہلاکت ہےیہ تیغ و تیر یہ خنجر اسی سے ملتے ہیں
ڈال دے گا ہلاکت میں اک دن تجھےاے پرندے ترا شاخ پر بولنا
زندگی تیرے تصور سے ہی مشروط نہیںتیری یادوں سے ہلاکت بھی تو ہو سکتی ہے
تمہارے نام پہ جھگڑا ہو اور اس کے بعدہو ایسی جنگ کہ جس میں مری ہلاکت ہو
ہم عشق سے کیا واقف واقف ہیں تو صرف اتناآغاز ہلاکت ہے انجام خدا جانے
مقدر نے دیا ہے ہاتھ میں کاسہ ہلاکت کاگدا ہوں اس پری پیکر کا جو ٹکڑا ہے آفت کا
میں شب سے نہیں دن کی ہلاکت سے ڈرا ہوںاب میرے لیے بھیجنا تنویر کوئی اور
دل ہی گر باعث ہلاکت تھارخ ہواؤں کے کیوں بدلتے رہے
جس کی ایما پہ کیا شیخ نے بندوں کو ہلاکوہی بندوں کا خدا ہے مجھے معلوم نہ تھا
کہیں ہے دشت ہلاکت کہیں ہے حیرانیتری تلاش میں یہ راستہ کہاں نکلا
وہ سانپ تھا اور اس کو سپیرے سے پیار تھااتنا بہت تھا اس کی ہلاکت کے واسطے
ہلاکت تھی جہاں ہم رنگ منزلکچھ ایسے موڑ آئے زندگی کے
عشق میں ذوق تکلم ہے ہلاکت آفریںآرزو بھی احتیاطاً بے زباں رکھتے ہیں ہم
گو کہ مشرف بہ ہلاکت ہوں میں اس بار پہ شوختو عیادت کو گر آوے تو کچھ آزار نہیں
اپنی ہی ہلاکت کا باعث ہوئے جاتے ہیںجو تیر نکلتے ہیں آج اپنی کمانوں سے
اس دشت ہلاکت سے گزر کون کرے گابے امن خرابوں میں سفر کون کرے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books