aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haqeeqat"
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہوجو ملے خواب میں وہ دولت ہو
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتیانسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
نہ پوچھ دل کی حقیقت مگر یہ کہتے ہیںوہ بے قرار رہے جس نے بے قرار کیا
حقیقت کھل گئی حسرتؔ ترے ترک محبت کیتجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں
یقیں یہ ہے حقیقت کھل رہی ہےگماں یہ ہے کہ دھوکے کھا رہا ہوں
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھومرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
کسی کو دیکھتا اتنا نہیں حقیقت میںظفرؔ میں اپنی حقیقت کہوں تو کس سے کہوں
عدم کی جو حقیقت ہے وہ پوچھو اہل ہستی سےمسافر کو تو منزل کا پتا منزل سے ملتا ہے
ابھی ہماری محبت کسی کو کیا معلومکسی کے دل کی حقیقت کسی کو کیا معلوم
کیا حقیقت کہوں کہ کیا ہے عشقحق شناسوں کے ہاں خدا ہے عشق
اب اپنی حقیقت بھی ساغرؔ بے ربط کہانی لگتی ہےدنیا کی حقیقت کیا کہیے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
حقیقت سے خیال اچھا ہے بیداری سے خواب اچھاتصور میں وہ کیسا سامنا ہونے سے پہلے تھا
جہاں اتنے مصائب ہوں جہاں اتنی پریشانی کسی کا بے وفا ہونا ہے کوئی سانحہ کیابہت معقول ہے یہ بات لیکن اس حقیقت تک دل ناداں کو لانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
تجھ سے کیا بچھڑا مری ساری حقیقت کھل گئیاب کوئی موسم ملے تو مجھ سے شرماتا نہیں
جب شارقؔ پہچان گئے منزل کی حقیقتپھر رستہ کو رستہ بھر الجھایا ہم نے
حقیقت اپنی آنکھوں پر نمایاں جب ہوئی اپنیمکاں نکلا ہمارے خانۂ دل کے مکینوں میں
محبت اصل میں مخمورؔ وہ راز حقیقت ہےسمجھ میں آ گیا ہے پھر بھی سمجھایا نہیں جاتا
میرے رونے کی حقیقت جس میں تھیایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books