aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hasad"
ہم حسد سے عدمؔ نہیں کہتےاس گلی میں بہت نہ جایا کرو
یوں مدعی حسد سے نہ دے داد تو نہ دےآتشؔ غزل یہ تو نے کہی عاشقانہ کیا
ستاروں سے حسد کی انتہا ہےمیں قبروں پر چراغاں کر رہا ہوں
حسد سزائے کمال سخن ہے کیا کیجیےستم بہائے متاع ہنر ہے کیا کہئے
یہ حسد ہے کہ محبت کی اجارہ داریدرمیاں اپنا بھی سایہ نہیں دیکھا جاتا
مجھ سے اونچا ترا قد ہے، حد ہےپھر بھی سینے میں حسد ہے؟ حد ہے
مجھ سے کرتے ہیں قتیلؔ اس لئے کچھ لوگ حسدکیوں مرے شعر ہیں مقبول حسیناؤں میں
گلہ شکوہ حسد کینہ کے تحفے میری قسمت ہیںمرے احباب اب اس سے زیادہ اور کیا دیں گے
میں بغض نفرت حسد محبت کے ساتھ رکھوںنہیں میاں میرے دل میں اتنی جگہ نہیں ہے
طنز دشنام لعنت عداوت حسدان رفیقوں کا سایہ رہا اور میں
میں اور کچھ نہیں کہتا مگر یہ سن رکھئےعدو کا دل ہے لبالب حسد سے کینے سے
حسد کیا ہو ترے رزق سے کبھی میں نےتو مجھ کو اپنی کمائی ہوئی غذا نہ لگے
حسد سے دل اگر افسردہ ہے گرم تماشا ہوکہ چشم تنگ شاید کثرت نظارہ سے وا ہو
حسد سے زہر تن آسماں میں پھیل گیاجو اپنی کشت میں سرسبز کوئی دانہ ہوا
یہ حسد جہاں کی نظر میں ہے غم داناؔ ان کے جگر میں ہےہے سبھی کو پیار سے دشمنی ترے گاؤں میں مرے شہر میں
عز و توقیر کا یہ حال حسد میں ہم سےقد کسی کا بھی ہو اونچا نہیں دیکھا جاتا
ہر کسی کو کب بھلا یوں مسترد کرتا ہوں میںتو ہے خوش قسمت اگر تجھ سے حسد کرتا ہوں میں
اس لگاوٹ بھرے لہجے کی جگہ ہے دل میںتہنیت میں جو ریا اور حسد ہے رد ہے
دل تو آئینہ ہے شفاف رکھیں اے شاہدؔکیوں کریں بغض و حسد کس لیے کینہ سیکھیں
آج کے دور کا انسان عجب ہے یا ربلب پہ تعریف ہے سینے میں حسد ہے حد ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books