aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-aaKHir"
چلو اچھا ہی ہوا مفت لٹا دی یہ جنسہم کو ملتا صلۂ حسن نظر ہی کتنا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
ہو سکا پھر بھی نہ اس کے حسن رنگیں کا بیاںشہر فکر و فن سے تشبیہات ہم لائے بہت
رضاؔ نے دل کو سجا کر ترے تصور سےجہان حسن میں اک حسن دو جہاں دیکھا
خلاق حسن و عشق بڑا دل نواز ہےتخلیق شمع ہوتے ہی پروانہ بن گیا
اس طرح کر رہے ہیں رضاؔ کا وہ تذکرہخالی نہیں ہے طنز سے حسن کلام تک
معرکہ آرا ہوئے تھے حسن و عشقبیچ میں دل آ گیا مارا گیا
جو حسن منظر ہے کینوس پر وہ رنگریزی نہیں برش کی تو اور کیا ہےاب اس سے آگے کوئی نظر جس جہان معنی کو ڈھونڈھتی ہے وہ شاعری ہے
میں ہی تنہا ہوں یہاں اس کی صلابت کا گواہکون اٹھا کر یہ مرا سنگ ہنر لے جائے گا
دھلا سا چہرہ بھی کچھ ماند پڑ گیا آخرہوئے نہ اشک تری چشم تر کی گرد ہوئے
محرومیٔ حیات کا حل ڈھونڈتے رہےیعنی ادائے حسن عمل ڈھونڈتے رہے
جب ہو دم آخر تو بچا لینے کی طاقتپھر خاک شفا میں نہ کہیں آب بقا میں
شعلۂ حسن بتاں پھونک نہ دے عالم کوسرخ ہیں پھول سے رخسار بڑی مشکل ہے
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
کیا حسن کی بھیک بھی ہوتی ہے جب چٹکی چٹکی جڑتی ہےہم اہل غرض جانیں اس کو تم صاحب دولت کیا جانو
دنیا میں رہے سلسلۂ حسن مجھے کیااے وقت مرا عہد تمنا نہ رہے گا
حسن والوں کی خدائی ہے خدائی برہمکس کو رحم آئے محبت کے گنہگاروں پر
میں تو ہر آگ کو گلزار بنا سکتا ہوںکون ایسا ہے جو اس حسن نظر تک پہنچے
دیکھیے رنگ جماتی ہے بہار اب کیوں کرلوٹ کر حسن گلستاں کو خزاں گزری ہے
لبریز ہے شعاع رخ دل فروز سےلے آب حسن ساغر سرشار آئنہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books