aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "iraade"
آندھیوں کے ارادے تو اچھے نہ تھےیہ دیا کیسے جلتا ہوا رہ گیا
تم نے ٹھہرائی اگر غیر کے گھر جانے کیتو ارادے یہاں کچھ اور ٹھہر جائیں گے
دل میں کتنے عہد باندھے تھے بھلانے کے اسےوہ ملا تو سب ارادے توڑنا اچھا لگا
ذرا سی بات ہے اس کا تماشا کیا بنائیں ہمارادے ٹوٹتے ہیں حوصلے مسمار ہوتے ہیں
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
دسترس میں ہیں عناصر کے ارادے کس کےسو بکھر کے ہی رہا کوئی بکھرنے والا
بس اک ترک محبت کے ارادےہمیں منظور ہوتے جا رہے ہیں
کسی کو دیکھ کے چپ چپ سے کیوں ہوئے محسنؔکہاں گئے وہ ارادے سخن وروں والے
ہمارے قافلہ سالاروں کے ارادے کیاچلے تو ہاں پہ ہیں لیکن نہیں پہ چلتے ہیں
پہاڑ بھانپ رہا تھا مرے ارادے کووہ اس لیے بھی کہ تیشہ مجھے اٹھانا تھا
کیا اضطراب شوق نے مجھ کو خجل کیاوہ پوچھتے ہیں کہئے ارادے کہاں کے ہیں
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
لطیف و خوش وضع چست و چالاک و صاف و پاکیزہ شاد و خرمطبیعتوں میں ہے ان کی جودت دلوں میں ان کے ہیں نیک ارادے
الفاظ نرم ہو گئے لہجے بدل گئےلگتا ہے ظالموں کے ارادے بدل گئے
شام ہے یہ وعدے کی عشق کے ارادے کیاک جواں سا سناٹا اک حسین خاموشی
میں جس ارادے سے جا رہی ہوں اسی ارادے سے لڑ پڑوں گیمرے سپاہی کو کچھ ہوا تو میں شاہزادے سے لڑ پڑوں گی
میں اس کو بھولنے کے ارادے سے ہوں دکھیہوتا ہے کون جنگ کا اعلان کرکے خوش
ارادے نیک ہیں نیت کھری ہےتمہاری جیب پھر کیسے بھری ہے
ہائے مری مایوس امیدیں وائے مرے ناکام ارادےمرنے کی تدبیر نہ سوجھی جینے کے انداز نہ آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books