aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "javaab"
اس طرح اپنی خامشی گونجیگویا ہر سمت سے جواب آئے
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھےسوال کا جواب بھی سوال میں ملا مجھے
جو بھی ہو تم پہ معترض اس کو یہی جواب دوآپ بہت شریف ہیں آپ نے کیا نہیں کیا
نوچ پھینکے لبوں سے میں نے سوالطاقت شوخئ جواب نہیں
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیں
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخرکرتے ہیں خطاب آخر اٹھتے ہیں حجاب آخر
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
جواب اس بات کا اس شوخ کو کیا دے سکے کوئیجو دل لے کر کہے کم بخت تو کس دل سے ملتا ہے
بس ہو چکا بیاں کسل و رنج راہ کاخط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوںمیں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
یقیں تو یہ ہے وہ خط کا جواب لکھیں گےمگر نوشتۂ قسمت کسی کو کیا معلوم
میرے اعصاب دے رہے ہیں جوابحوصلہ کب نڈھال ہے میرا
اس ادا کا تری جواب نہیںمہربانی بھی سرگرانی بھی
تم کچھ کہے جاؤ کیا کہوں میںبس دل میں جواب رکھ رہا ہوں
میں انتظار میں ہوں تو کوئی سوال تو کریقین رکھ میں تجھے لا جواب کر دوں گا
دکھا کے جنبش لب ہی تمام کر ہم کونہ دے جو بوسہ تو منہ سے کہیں جواب تو دے
یہ جواب میری صدا کا ہےکہ صدا ہے اس کے سوال کی
کب دل کو جواب سے غرض تھیہونٹوں کو سوال چاہیے تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books