aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "justajuu-e-dair-o-ka.aba"
جستجوئے دیر و کعبہ سے ہوا ظاہر یہیمیں حقیقت میں خود اپنی ذات سے بیگانہ تھا
دیر و کعبہ کو رہ گزر سمجھےدل کو جو کوئی تیرا گھر سمجھے
دیر و کعبہ کی عظمت مسلم مگرمے کدہ بھی خدا ہی کے گھر سا لگے
قیام دیر و طواف حرم نہیں کرتےزمانہ ساز تو کرتے ہیں ہم نہیں کرتے
تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیںتجھے ہر بہانے سے ہم دیکھتے ہیں
اہل دیر و حرم رہ گئےتیرے دیوانے کم رہ گئے
ہوائے دیر و حرم سے بچانا پڑتا ہےخدا کو سینے کے اندر چھپانا پڑتا ہے
جب ہم حدود دیر و حرم سے گزر گئےہر سمت ان کا جلوہ عیاں تھا جدھر گئے
مرید دیر و حرم کم سے کم یہ کام کریںحدیث درد محبت کا ذوق عام کریں
جبین شوق پابند تعین ہو نہیں سکتیمذاق جستجوئے دیر و کعبہ اور ہی کچھ ہے
حرم و دیر و کلیسا سے نکل آیا ہوںتب کہیں جا کے میں انسان سے مل پایا ہوں
پڑی ہے جلوہ گۂ دیر و کعبہ اب ویراںجمال یار یہاں بھی نہیں وہاں بھی نہیں
چراغ دیر و کعبہ اللہ اللہہوا کی ضد پہ جلتے جا رہے ہیں
نماز اہل الفت بے نیاز دیر و کعبہ ہےگواہی دی جہاں دل نے وہیں ہم نے جبیں رکھ دی
سواد دیر و کعبہ میں پہنچ کرتری محفل زیادہ یاد آئی
ظلمات دیر و کعبہ میں کچھ روشنی سی ہےشاید کوئی گناہ کیے جا رہا ہوں میں
طواف دیر و کعبہ سے یہی حاصل ہوا مجھ کومحبت ہی سراپا بندگی معلوم ہوتی ہے
ہر راہ رو سے تیرا پتہ پوچھتے ہوئےہم راہ دیر و کعبہ سے آگے نکل گئے
چلو سب فریب ہوگا یہ خیال دیر و کعبہکوئی وہ جگہ بتا دے جہاں جائیں ہم نکل کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books