aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaar-e-ishq"
کہتا ہے کار عشق میں مر جانا چاہئےاس خوش گماں کو آپ سے ملوانا چاہئے
چبھے جب دل میں خار عشق پھر کمتر نکلتے ہیںنکلتے ہیں اگر تو جان ہی لے کر نکلتے ہیں
ملی بھی کیا در دولت سے کار عشق کی دادیہی کہ تیشۂ فرہاد بر سر فرہاد
سرد نہ کر مذاق عشق بیخودئ نماز میںآنکھ کو دوربیں بنا جلوہ گہہ مجاز میں
کوئی حسین ہے مختار کار خانۂ عشقکہ لا مکاں ہی کی چوکھٹ ہے آستانۂ عشق
رو کر نصیب عشق کو برسات بھی گئیبھڑکا کے آگ بھیگی ہوئی رات بھی گئی
لوگ روتے بھی ہیں تربت میں لٹا کر اے اشکؔاور سینے پہ بھی اک سنگ گراں رکھتے ہیں
منزل عشق میں یہ ہوش و خرد کیا ہوں گےکہ اگر وقت پڑے کام میں لا بھی نہ سکوں
خارؔ کیا جانیے کیا بیر ہے اس دنیا کوگلبن عشق کبھی پھولنے پھلنے نہ دیا
کسی کے عشق میں دامان زیست تنگ ہواجنوں نے چاک گریباں دکھائے ہیں کیا کیا
یہ فرزانوں کی دنیا ایک دیوانوں کی دنیا ہےجو پختہ کار الفت ہیں انہیں کہتے ہیں سودائی
عشق کی آگ سوا کس میں ہے یہ کون کہےشمع کے سینۂ سوزاں میں کہ پروانے میں
خط پڑھے یا نہ پڑھے آئے نہ آئے وہ شوخخارؔ کیوں بھیج نہ دیں دیکھنے والی آنکھیں
قدم لے کر کلیجے سے لگاتے ہیں کبھی اس کوکبھی ہوتے ہیں ہم چشم و لب و رخسار کے صدقے
سوزش غم بہ روئے کار آئیآہ بھی لب پہ شعلہ بار آئی
اٹھے نہ بیٹھ کر کبھی کوئے حبیب سےاس در پے کیا گئے کہ اسی در کے ہو گئے
ہیجان میں تلاش سکوں کر رہا ہوں میںیوں اپنے غم کو اور فزوں کر رہا ہوں میں
میں سوچتا ہوں بھلا میرے جسد خاکی سےاے اشکؔ کیا مرے تار نفس کا رشتہ تھا
خدائی کا اگر کرتے ہیں دعویٰ بت نہیں بے جانگاہ لطف سے دیکھیں تو تقدیریں بدلتی ہیں
مسیحائے دوراں ہو تم میں نے جانا کرو چارہ سازی تو احسان مانوںکرو گے کوئی درد کا میرے درماں دکھاؤں میں داغ نہانی کہو تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books