aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kharch"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
غیر سے نفرت جو پا لی خرچ خود پر ہو گئیجتنے ہم تھے ہم نے خود کو اس سے آدھا کر لیا
مجھ سے تو دل بھی محبت میں نہیں خرچ ہواتم تو کہتے تھے کہ اس کام میں گھر لگتا ہے
وہ بھی آخر تری تعریف میں ہی خرچ ہوامیں نے جو وقت نکالا تھا شکایت کے لئے
کبھی بڑا سا ہاتھ خرچ تھے کبھی ہتھیلی کی سوجنمیرے من کا آدھا ساہس آدھا ڈر تھے بابو جی
کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہدل فرد جمع و خرچ زباں ہائے لال ہے
نہ کہہ کہ گریہ بہ مقدار حسرت دل ہےمری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا
خرچ سارا ہو چکا ہوں اور دنیا میں کہیںکچھ اگر ہوں بھی تو خود سے بے خبر باقی ہوں میں
فروخت ہو گئی ہر شے جو دل مکان میں تھیمیں اتنا خرچ ہوا ہوں اسے کمانے میں
فقیر موجی خراب حالوں کا کیا بنے گایہ عشق کرتی اداس نسلوں کا کیا بنے گا
رت متوالی چاند نشیلا رات جوانگھر کا آمد خرچ یہاں تو جوڑو مت
کہیں کہیں تو مجھے آنکھ خرچ کرنا پڑینفیس پاؤں کے چھالے تلاش کرتے ہوئے
میں تو خود پر بھی کفایت سے اسے خرچ کروںوہ ہے مہنگائی میں مشکل سے کمایا ہوا شخص
جو اس طرح سے مجھے خرچ کر رہا ہے تویہ چند روز میں کتنا کما لیا تھا مجھے
یہ جمع خرچ زبانی ہے اس کے بارے میںکوئی بھی شخص اسے دیکھ کر نہیں آتا
تم سے اک دن کہیں ملیں گے ہمخرچ خود کو تبھی کریں گے ہم
تیرے جوبن نے میری ان آنکھوں کیساری پونجی خرچ کرا دی شہزادی
اسے ذرا سا خط لکھنے پرخرچ تمام دوات ہوئی تھی
کیا مفت میں تم دل کے خریدار بنے ہوبے خرچ کئے دام یہ سودا نہیں ملتا
اشکوں کو روحیؔ خرچ کرو دیکھ بھال کےآنکھوں کے پاس کوئی خزانا تو ہے نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books