aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khinziir"
سینکڑوں طرح کی چیزیں تھیں ڈنر میں لیکنیہ تو فرمائیں وہاں قیمۂ خنزیر بھی تھا
خضر سلطاں کو رکھے خالق اکبر سرسبزشاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے
کیا کیا خضر نے سکندر سےاب کسے رہنما کرے کوئی
تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشیرستہ بھی ڈھونڈ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے
ہو عمر خضر بھی تو ہو معلوم وقت مرگہم کیا رہے یہاں ابھی آئے ابھی چلے
وہ اچھا تھا جو بیڑا موج کے رحم و کرم پر تھاخضر آئے تو کشتی ڈوبتی معلوم ہوتی ہے
لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریںجانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہوانسان جی سکے جو محبت میں چار دن
منزل نہیں ہوں خضر نہیں راہزن نہیںمنزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے
بے صرفہ ہی گزرتی ہے ہو گرچہ عمر خضرحضرت بھی کل کہیں گے کہ ہم کیا کیا کیے
ہوتا نہیں ہے اس لب نوخط پہ کوئی سبزعیسیٰ و خضر کیا سبھی یک بار مر گئے
عمر جاوید خضر کو بخشیآب حیواں پلا دیا تو نے
ہووے اک قطرہ جو زہراب محبت کا نصیبخضر پھر تو چشمۂ آب بقا کیا چیز ہے
مت دشت محبت میں قدم رکھ کہ خضر کوہر گام پہ اس رہ میں سفر سے حذر آوے
حضرت خضر جب شہید نہ ہوںلطف عمر دراز کیا جانیں
ہم ایک رستہ گلی کا اس کی دکھا کے دل کو ہوئے پشیماںیہ حضرت خضر کو جتا دو کسی کی تم رہبری نہ کرنا
بھاگ ایسے رہنما سے جو لگتا ہے خضر ساجانے یہ کس جگہ تجھے چکر میں ڈال دے
وہ کون تھا جو لے کے مجھے گھر سے چل پڑاصورت خضر کی تھی نہ وہ چہرہ خضر کا تھا
یاں تو ہر اک قدم پہ خلل ہے حواس کااے خضر باز آئے تری ہم رہی سے ہم
خضر مشہور ہو الیاس بنے پھرتے ہوکب سے ہم گم ہیں ہمارا تو پتا دو ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books