aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khuddaar"
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
اس بندۂ خوددار پہ نبیوں کا ہے سایہجو بھوک میں بھی لقمۂ تر پر نہیں گرتا
یہی کانٹے تو کچھ خوددار ہیں صحن گلستاں میںکہ شبنم کے لیے دامن تو پھیلایا نہیں کرتے
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
میں ترے در کا بھکاری تو مرے در کا فقیرآدمی اس دور میں خوددار ہو سکتا نہیں
اب محلے بھر کے دروازوں پے دستک ہے نصیباک زمانہ تھا کہ جب میں بھی بہت خوددار تھا
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
محبت کرنے والے بھی عجب خوددار ہوتے ہیںجگر پر زخم لیں گے زخم پر مرہم نہیں لیں گے
شام غم کروٹ بدلتا ہی نہیںوقت بھی خوددار ہے تیرے بغیر
سارے کردار ہو گئے خوددارپھر کہانی میں کچھ ہوا ہی نہیں
ترس کھاتے ہیں جب اپنے سسک اٹھتی ہے خودداریہر اک خوددار انساں کو عنایت توڑ دیتی ہے
خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہےمزہ ہے نیکیوں میں کیا قلندر جانتا ہے
طبیعت اس طرف خوددار بھی ہےادھر نازک مزاج یار بھی ہے
اچھے لگتے ہو کہ خود سر نہیں خوددار ہو تمہاں سمٹ کے بت پندار میں مت آ جانا
اس لیے مجھ سے خفا ہے کوئیاس کا ہوتے ہوئے خوددار ہوں میں
یہ روز حشر کا اور شکوۂ وفا کے لئےخدا کے سامنے تو چپ رہو خدا کے لئے
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملےجو مرا فرض تھا میں نے پورا کیا اب خدا بھول جائے تو میں کیا کروں
ہر گھڑی اپنی تمناؤں سے لڑتے لڑتےاک چمک چہرۂ خوددار میں آ جاتی ہے
اگرچہ ہم تمہاری ہی طرح خوددار ہیں پھر بھیتمہارے نام پر کچھ روز آہیں بھر ہی لیتے ہیں
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیااتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books